اردو (لازمی) 2011 XI
کل نشانات 20
نوٹ – اس حصہ سے تمام سوالات کے جوابات مطلوب ہیں۔
سوال نمبر 1 – مندرجہ ذیل میں سے ہر ایک کے لیے درست جواب منتخب کیجیے۔
ماما عظمت کی کہانی ڈپٹی نظیر احمد کے کس ناول سے ماخوذ ہے؟
بنات النعش
مراۃ العروس
ابن الوقت
توبتہ النصوح
میر انیس کے مرتیہ سے ماخوذ کون سا نظام ماخوذ ہے؟
روح ارضی آدم کا استقبال کرتی ہیں
برسات کی بہاریں
آمد صبح
تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
بائیکل کی تعلیم کس کا تحریر کردو مضمون ہے؟
خدیجہ مستور
پطرس بخاری
شوکت تھانوی
مولانا محمد حسین آزاد
نظیر اکبر آبادی کی کون سی نظم نصابی کتاب میں شامل ہے؟
ہنس نامہ
آدمی نامہ
آمد صبح
برسات کی بہاریں
علامہ اقبال کو جہاز کے سفر میں دل پر سب سے زیادہ کس چیز نے متاثر کیا؟
سمندر کے نظارے
آسمان کی وسعت
سمندر کی مچھلیاں
بحری جہاز
میبل اور مصنف میں کون سی قدر مشترک تھی؟
کتابیں پڑھنا
سینما دیکھنا
بغیر پڑحے کتابوں پر رائے زنی کرنا
ہاسٹل میں پڑھنا
مولانا عبد الحلیم شرر کا کون سا مضمون نصاب درسی کتاب میں شامل ہے؟
بائیسکل کی تعلیم
روز مرہ اور محاورہ
نوجوان سپہ سالار عاعزم و حوصلہ
تشکیل پاکستان
آپ کے نصاب میں شامل وہ شاعر کون سے ہیں جنہیں دبستان لکھنو کا نمائندہ قرار دیا جاتا ہے؟
حسرت موہانی
نظیر اکبر آبادی
فیض احمد فیض
ان میں سے کس کو اردو کا پہلا صوفی شاعر کہا جاتا ہے؟
میر تقی میر
مرزا غالب
خواجہ میر درد
علامہ اقبال
خدیجہ مستور کو کس ناول پر آدم جی ادبی انعام حاصل ہوا؟
آنگن
زمین
کھیل
بوچھاڑ
قرض ادا کرنے کے سلسلہ میں اصغری کی رائے کیا تھی۔
ماہانہ قسط بندی کردی جائے
سب کو جاکر دے آئیں
جس کو لینا ہو ہیاں آکر حساب لے جائے
کسی کو ادا نہ کریں
آپ کے نصاب میں وہ سبق جس میں ایک مشہور پرندے کو موضوع بنایا گیا ہے کون سا ہے؟
ٹھیلے والا شہزادا
روز مرہ اور محاورہ
بردبار اور دانشمند
آزادی کی راہ میں
اردو کے پہلے فلسفی مورخ کا اعزاز کسے حاصل ہے؟
میاں بشیر احمد
خواجہ حسن نظامی
علامہ شبلی نعمانی
مولانا الطاف حسین حالی
جس شہزادے کا ذکر مضمون “ٹھیلے والا شہزادہ” میں کیا گیا ہے اس شہزادے کا نام کیا ہے؟
بہادر شاہ ظفر
ظفر سلطان
اسلم سلطان
مرزا فخر الدین
رسم و رواج کی پابندی کے نقصانات کس کا تحریر کردہ مضمون ہے؟
سر سید احمد خان
مولانا محمد حسین آزاد
علامہ شبلی نعمانی
مولانا الطاف حسین حالی
میاں بشیر احمد کا کون سا مضمون آپ کی نصابی کتاب میں شامل ہے؟
روز مرہ اور محاورہ
تشکیل پاکستان
میبل اور میں
ماما عظمت
غزل کا وہ شعر جس میں شاعر اپنا تخلص استعمال کرتا ہے اس کیا کہتے ہیں؟
مقطع
مطلع
حسن مطلع
صفت تعطیل
شاعر ہفت زبان کس شاعر کو کہا جاتا ہے؟
شاہ عبد اللطیف بھٹائی
بابا فرید
سچل سرمست
رحمن بابا
آزادی کی کتاب “نیرنگ خیال” کس چیز کی عمدہ مثال ہے؟
تذکرہ نگاری
تمثیل نگاری
اسلوب نگاری
افسانہ نگاری
حبیب الرحمن شیروانی کے نام خط کس ادیب نے تحریر کیے؟
اکبر الہ آبادی
اقبال
غالب
حالی
(حصہ “ب” (مختصر جواب کے سوالات
کل نشانات 50
سوال نمبر 2 الف – مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک اقتباس کی تشریح کیجیے۔
سوال نمبر 2 ب – تشریح کردو اقتباس کے مصنف کا نام تحریر کیجیے۔
سوال نمبر 2 ج – تشریح کردو اقتباس کے سبق کا عنوان تحریر کیجیے۔
اعلی تعلیم کے لیے دورداز مسافتوں کا طے کرنا اور متدد اہل کمال کی خدمت میں پہنچ کر فائدہ اٹھانا نہایت ضروری خیال کیا جاتا تھا۔ مشہور اہل فن کی لائف چھان ڈالو۔ اس زمانے مین ایک مشہور فاضل جو سفر کی زحمت اٹھائے بغیر اپنے فن میں نامور ہو، اس زمانے کے لوگ ہمیشہ اس کو حیرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔
لیکن اس تمام یکجہتی اور ہم آہنگی میں ایک خلیش ضرور تھی۔ ہم دونوں نے بیسویں صدی میں پرورش پائی تھی۔ عورت اور مرد کی مساوات کے قائل تو ضرور تھے تاہم اپنے خیالات میں اور بعض اوقات اپنے روئیے میں کبھی نہ کبھی اس کی تکذیب ضرور کردیتے تھے۔
جب یہ دو دعویدار نئے ملک اور نئی رعیت کی تسخیر کرنے کو اٹھے تو چوں کہ بزرگان آسمانی کو ان کی دشمنی کی بنیاد ابتداء سے معلوم تھی، سب کی آنکھیں ادھر لگ گئیں کہ دیکھیں ان کی لڑائی کا انجام کیا ہو
مسلمانوں کا نصب العین اسلام ہے، وہ اسلام نہیں جس کا ڈنکا مطلق العنان بادشاہوں اور خود غرض امراء نے بجایا بلکہ وہ اسلام جس کا حامل قرآن ہے۔ جس نے صرف ان دیکھے خدا کے آگے سر جھکانا سکھایا، وہ اسلام جس کا نمونہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین کے عہد میں مسلمانوں کی زندگیوں میں نظر آتا ہے۔
یہ ایک شیوہ فرسودہ انبائے روزگار ہے۔ تعزیت یوں ہی کیا کرتے ہیں اور یہی کہا کرتے ہیں کہ صبرکر، ہائے ایک کا کلیجہ کٹ گیا اور لوگ کہتے ہیں کہ تو نہ تڑپ، بھلا کیوں نہ تڑپے گا۔
سوال نمبر 3 – مندرجہ ذیل اشعار مین سے کسی تین کی تشریح شاعر کے حوالے سے کیجیے۔
دلوں کو فکر دو عالم سے کردیا آزاد | ترے جنوں کا خدا سلسلہ دراز کرے
یا
ایسے بگڑے کہ پھر جفا بھی نہ کی | دشمنی کا حق بھی ادا نہ ہوا
یا
خود کا نام جنوں پڑگیا جنوں کا خرد | جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ شاز کرے
سب رقیبوں سے ہیں ناخوش پر زنان معر سے | ہے زلیخا خوش کہ کو ماہ کناں ہوگئیں
یا
سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہوگئیں | خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہوگئیں
یا
موت کا ایک دن معین ہے | نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
باقی ہے لہو دل میں تو ہر اشک سے پیدا | رنگ لب ورخسار صنم کرتے رہیں گے
یا
ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے | جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
یا
سوگئے لوگ اس حویلی کے | ایک کھڑکی مگر کھلی ہے ابھہی
طوفان نوح نے تو ڈبوئی زمین فقط | میں ننگ خلق ساری خدائی ڈبو گیا
یا
پھرتی ہے مری خاک صبا دربدر لیے | اے چشم اشکبار یہ کیا تجھ کو ہوگیا
ناحق ہم مجبوریوں پر یہ تہمت ہے مختاری کی | چاہتے ہیں سو آپ کریں، ہم کو عبث بدنام کیا
یا
یاں کے پسید و سیاہ میں ہم کو دخل جو ہے سو اتنا ہے | رات کو رورو صبح کیا دن کو جوں تو شام کیا
یا
عہد جوانی رو رو کاٹا پیری میں لیں آنکھیں موند | یعنی رات بہت تھے جاگے صبح ہوئی آرام کیا
عدم کے کودح لازم ہے فکر ہستی میں | نہ کوئی شہر، نہ کوئی دیار راہ میں ہے
یا
یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتے | ہم اور بلبل بیتاب گفتگو کرتے
یا
مری طرح یہ سہر وماہ بھی ہیں آوارہ | کسی حبیب کی یہ بھی ہیں جستجو کرتے
سوال نمبر 4 الف – مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجیے
سوال نمبر 4 ب – تشریح کردہ جز کی نظم کا نام تحریر کیجیے
سوال نمبر 4 – تشریح کردہ جز کے شاعر کا نام تحریر کیجیے
ہیں تیرے تزف میں یہ بادل یہ گھٹائیں | یہ گنبد افلاک یہ خاموش فضائیں
یہ کوہ، یہ صحرا، یہ سمندر یہ ہوائیں | تھیں پیش نظر کل تو فرشتوں کی ادائیں
آئینہ ایام میں آج اپنی ادا دیکھ
ہرجا بچھارہا ہے سبزا ہرے بچھونے | قدرت کے بچھ رہے ہیں ہر جا ہرے بچھونے
جنگل میں ہورہے ہیں پیدا ہرے بچھونے | بچھوئے ہیں حق نے کیا کیا ہرے بچھونے
کیا کیا مچھی ہیں یارو برسات کی بہاریں
کھول آنکھ زمین دیکھ، فلک دیکھ، فضا دیکھ | مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کو ذرا دیکھ
اس جلوہ بے پردہ کو پردوں میں چھپا دیکھ | ایام جدائی کے ستم دیکھ، جفا دیکھ
بے تاب نہ ہو معرکہ بیم ورجا دیکھ
خدا رحم نہیں کرتا اس بشر پر | نہ ہو درد کی چوٹ جس کے جگر پر
کسی کے گر آفت گزرجائے سر پر | پڑے غم کا سایہ نہ اس بے اثر پر
کرو مہربانی تم اہل زمین پر
خدا مہربان ہوگا عرش بریں پر
یا
سوال نمبر 4 الف – منرجہ ذیل میں سے کسی ایک نظم کا مرکزی خیال تحریر کیجیے
سوال نمبر 4 ب – منتخب کردہ نظم کے شاعر کا نام تحریر کیجیے
روح ارضی آدم کا استقبال کرتی ہے
سلطان ٹیپو کی وصیت
برسات کی بہاریں
آمد صبح
سورۃ رحمن
سوال نمبر 5 الف – مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک کا خلاصہ تحریر کیجیے
سوال نمبر 5 ب – منتخب کردہ مضمون کے مصنف کا نام تحریر کیجیے
نوجوان سپہ سالار کا عزم و حوصلہ
ٹھیلے والا شہزادہ
میبل اور میں
آزادی کی راہ میں
بائیسکل کی تعلیم
سوال نمبر 6 – مندرجہ ذیل میں سے کسی دو کی تعریف معہ امثال بیان کیجیے۔
مقطع
تشبیہ
ردیف
تضاد
مطلع
استعارہ
قافیہ
تلمیح
(حصہ “ج” (تفصیلی جواب کے سوالات
کل نشانات 30
سوال نمبر 7 – مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک نثر نگار کے طرز تحریر پر تبصرہ کیجیے
خواجہ حسن نظامی
سر سید احمد خان
علامہ شبلی نعمانی
ابن منشاء
مولانا محمد حسین آزاد
ابن انشاء
سوال نمبر 8 – ذیل میں سے کسی ایک کی شاعر کے اسلوب پر تبصرہ کیجیے۔
میر تقی میر
خواجہ حیدر علی آتش
نظیر اکبر آبادی
مولانا حسرت موہانی
فیض احمد فیض
جوش ملیح آبادی











Comments