Email This Post Email This Post
Home » Guess Papers

2011 (اردو (لازمی X

March 4, 2011
اردو لازمی

(حصہ “الف” – (کثیر الانتخابی سوالات

سوال نمبر 1: مندرجہ ذیل میں سے ہر ایک کے لیے درست جواب منتخب کیجیے۔

پطرس اس میں اعلی مقام رکھتے ہیں۔

تاریخ نگار
مزاح نگار
سیرت نگار
ڈرامہ نگار

ان کو سندھ میں ایک قیمتی متاع سمجھا جاتا ہے۔

کھنڈرات
مقبروں
کتابوں
عمارتوں

نظم نعت کے شاعر کا نام ______ ہے۔

مولانا حالی
اسمعیل میرٹھی
مولانا ظفر علی خان
شاہ لطیف

کپتان ہملٹن سن ______ میں ٹھٹھہ آیا تحا۔

1966
1699
1899
1799

کو انیسویں صدی کا عظیم مصلح کہا جاتا ہے۔ _____

سلیمان ندوی
سر سید
راشد الخیری
آزاد

اسمعیل میرٹھی کو ______ کا شاعر کہا جاتا ہے۔

نوجوانوں
بچوں
بوڑھوں
شاعروں

حلاوہ زبیر کی ______ تھی۔

ابا
ماں
وادی
بہن

نظم ہنس نامہ ______ کی تحریر ہے۔

احسان دانش
علامہ اقبال
اکبر آبادی
حالی

بنت بہادر شاہ کا اصل نام ہے۔

زینب بزمانی بیگم
کلثوم زمانی بیگم
نومحل بیگم
جہاں آراء بیگم

سبق سچی ہمدردی کا مرکزی کردار ہے۔

کلیم
خان صاحب
بینا
علیم

جلنا کا حاصل مصدر ______ ہے۔

جلوانا
جلانا
جلا ہوا
جلن

ایسی نظم جس کے ہر بند میں چھ مصرعے ہوں کیا کہتے ہیں؟

مسدس
مثلث
مخمس
رباعی

(حصہ “ب” – (مختصر جواب کے سوالات

سوال نمبر 2: مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات دیں۔

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے بارے میں کیا فرمایا؟

پاکستان میں کون کون سی علاقائی زبانیں بولیں جاتی ہیں؟

اللہ تعالی کس قوم کی حالت بدلتا ہے؟

درج ذیل میں سے کسی ایک کا مرکزی خیال لکھیے۔

قرطبہ کا قاضی
گزرا ہوا زمانہ
سچی ہمدردی

درج ذیل میں سے ایک نظم کا مرکزی خیال لکھیے۔

ہنس نامہ
صبح کا سماں
صحرا کی دعا

بنیے نے خان صاحب پر ڈگری کیوں جاری کروائی۔

سر سید احمد خان کے کردار کی چند خوبیاں لکھیے۔

حلاوہ کون تھی اور وہ اس قدر پریشان کیوں تھی؟

درج ذیل اشعار کی تشریح کریں۔

تہمت چند اپنے ذمے دھر چلے | کس لیے آئے تھے ہم کیا کر چلے

نہیں اول کو آخر سے جدائی | ورائے عقل ہے تیری خدائی

بیتاب ہے آب و گل میں مستی | آنکھوں میں ہے رنگ دل میں مستی

ہم ہیں مشتاق اور وہ بے ذار | یا الہی یہ ماجرا کیا ہے

ہر حال میں ہرا جو تیرا آسرا مجھے | مایوس کرسکا نہ ہجوم بلا سمجھے

ہارے دنیا میں رہو غم ذدہ یا شاد رہو | ایسا کچھ کرکے چلو کہ بہت یادرہو

کسی اخبار کے مدیر کو ایک خط تحریر کیجیے جس میں کراچی میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لیے چند تجاویز پیش کریں۔

یا

اپنے چھوٹے بہن یا بھائی کو خط لکھیے اور ان کو سادہ زندگی گزارنے کے طریقے اور اہمیت اور افادیت سمجھائیں۔

یا

کسی اخبار کے مدیر اعلی کو خط لکھیے کہ جس میں کئی کئی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو ہونے والے نقصانات کی طرف متعلقہ حکام کی توجہ دلائیں۔

درج ذیل الفاظ کے متضاد تحریر کیجیے۔

روز | بلند | نیک | نور | قلیل | آغاز | فنا | تلخ

درج ذیل واحد کی جمع اور جمع کی واحد تحریر کریں۔

دلائل | صاحب | ادب | حصص | نیک | اخلاق | ازمنہ | مرثیہ

لقب، خطاب، کنیت کا فرق تین تین مثالوں سے واضح کیجیے۔

درج ذیل نثر پارے کا مطلب تحریر کریں نیز بیانہ سوالات سبق کا عنوان اور مصنف کا مختصر حوالہ بھی لکھیے۔

“اگر اس کی زندگی کا بغور مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ قصر پاکستان کی بنیاد میں سب سے پہلی اینٹ اس پیر مرد نے رکھی تھی۔ اس کا دل قوم کی درد مندی کے لیے لبریز تھا۔ عمر بھر اس دھن میں لگا رہا اور آخر دم تک مردانہ وار بلکہ دیوانہ وار کام کرتے دنیا سے چل بسا۔”

یا

درج ذیل جملوں میں سے کسی چار کی مختصر تشریح کیجیے۔

ماں باپ دل ہی دل میں اس کی بلائیں لینے لگے۔
خدا کا اصلی گھر تو بچھڑے ہوئے کلیم کی ماں کا دل تھا۔
زرق کی اچھی طرح ملنے کا شکر چاہیے، کمی کا شکوہ کیا ہے۔
تحقیق اور اجتہاد میں جو جمود بیدا ہوگیا تھا اسے توڑو۔
میرے اعمال کی شامت سے اس کو رسوا نہ کر۔
ہاسٹل میں جسے دیکھو بحر علوم میں غوطہ زن نظر آتا ہے۔
چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کر چلو۔
ہمارا جینا مرنا پاکستان کے لیے ہونا چاہیے۔
الہی آج کا آفتاب یہ کیا دیکھ رہا ہے۔ آج کی روشنی میں یہ کیا ہورہا ہے۔

مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک کی تشریح کیجیے۔

وہ دشت صنم کے جھونکے وہ سبزہ زار | پھولوں پہ جا بجا گہر ہائے آب زار
اٹھنا وہ جھوم جھوم کے شاخوں کا بار بار | بالائے نخل ایک جو بلبل تو گل ہزار
خواہاں تھے نخل گلشن زہرا جو آپ کے | شبنم نے بھر دیے تھے کٹورے گلاب کے

یا

مثل بوقید سے غنچے میں پریشان ہوجا | رخت بردوش ہوائے چملتا ہوجا
ہے تنگ مایہ تو ذرے سے بیاباں ہوجا | نغمہ موج سے ہنگامہ طوفان ہوجا
قوت عشق سے ہر پست کو بالا کردے
دہر میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اجالا کردے

درج ذیل میں سے ایک عنوان پر مضمون لکھیے۔

نوجوان نسل پر میڈیا کے اثرات
طلباء کے وقت کی اہمیت
محنت کی برکت
شہر کراچی کی سیر
فرد مقام ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات

Fahim Patel

By Fahim Patel

Fahim Patel is the Content Manager of guesspapers.net. A graduate from Karachi University, he has intensive experience in content production.

Comments

comments