Email This Post Email This Post
Home » Guess Papers

مطالعہ پاکستان 2011

March 3, 2011
(حصہ الف – (کثیر الانتخابی سوالات

سوال نمبر 1 الف اہم خالی جگہ اپنی درسی کتاب سے تیار کیجیے۔

(حصہ ب – (مختصر جواب کے سوالات

سوال نمبر 2: اس حصہ سے کسی بارہ سوالات کے جوابات تحریر کیجیے۔ تمام سوالات کے نشانات مساوی ہیں اور کوئی جواب تین سطور سے زیادہ نہ ہو۔

مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے کوئی تین اسباب تحریر کیجیے۔

یا

انیس سو تہتر 1973ء کے دستور کی تین اسلامی دفعات بیان کیجیے۔

یا

اکستان کے کسی تین کثیر المقاصد بندوں ڈیمز کے نام لکھیے۔

یا

علی گڑھ تحریک کے کوئی تین اہم مقاصد تحریر کیجیے۔

پاکستان کی آب و ہوا پر تین جملے لکھیے۔

یا

دریائے سندھ پر تعمیر کردہ تین بیراجوں کے نام تحریر کیجیے۔

یا

پاکستان کی تین اہم غذائی فصلوں کے نام لکھیے۔

یا

پاکستان کی صنعتی ترقی میں وسائل کی اہمیت بیان کیجیے۔

کاروبار اور تجارت پر تین جملے لکھیے۔

یا

پاکستان کی حالیہ تجارت اور کاروبار کے بارے میں لکھیے۔

یا

پاکستان کی بندرگاہوں کے نام لکھیے اور بتائیے کہ ان کے ذریعے کیا سامان آتا جاتا ہے؟ پاکستان میں عام طور سے کون سے ذرائع آمدورفت مستعمل ہیں اور ان کا ہماری معیشت میں کیا کردار ہے؟

پاکستان کی آبادی کی تین خصوصیات تحریر کیجیے۔

یا

پاکستان کی کسی چار بھاری صنعتوں کے نام تحریر کیجیے۔

یا

جنگلات کے تین فوائد تحریر کیجیے۔

یا

پاکستان کی تین اہم صنعتوں کے نام اور ان کے مراکز تحریر کیجیے۔

پاکستان میں پیدائش کی بلند شرح کے ذمہ دار تین عوامل تحریر کیجیے۔

یا

پاکستان کے خاص خاص تہواروں کے نام لکھیے اور بتائیے کہ انہیں کیوں منایا جاتا ہے۔

یا

پاکستان میں ذرائع نقل و حمل پر تین جملے تحریر کیجیے۔

یا

پاکستان کے داخلی تجارت پر تین جملے لکھیے۔

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے چار احتیاطی تدابیر بیان کیجیے۔

یا

پاکستان کے کوئی چار ہمسایہ ممالک کے نام تحریر کیجیے۔

یا

کوہ ہمالیہ کے سلسلہ میں پائی جانے والی چار وادیوں اور تفریحی مقامات کے نام لکھیے۔

اسلام میں جمہوریت کے کوئی تین اصول لکھیے۔

یا

اسلامی نظریے کے تین بنیادی ماخذ تحریر کیجیے۔

یا

نظریہ پاکستان تین جملوں میں بیان کیجیے۔

یا

نظریہ پاکستان کے بارے میں قائد اعظم کے کوئی دو ارشادات لکھیے۔

مسلم لیگ کے قیام کے کوئی تین اغراض و مقاصد لکھیے۔

یا

سید احمد شہید بریلوی کی تحریک بیان کیجیے۔

یا

دو قومی نظریہ کیا ہے؟

یا

تشکیل پاکستان میں اس نے کیا کردار ادا کیا؟

یا

قائد اعظم کے چودہ نکات میں سے کوئی چار نکات تحریر کیجیے۔

یا

گورنر جنرل کے طور پر قائداعظم کے کردار پر چار جملے تحریر کیجیے۔

ماحولیاتی آلودگی کی کوئی تین اقسام تحریر کیجیے۔ ماحولیاتی آلودگی کیوں کر پیدا ہوتی ہے اور اس کے کیا اثرات ہوتے ہیں؟

یا

علاقے میں پاکستان کا جغرافیائی محل و وقوع بیان کیجیے

یا

پاکستان کی تین اہم شاہراہوں کے نام لکھیے۔

پاکستان کی کوئی تین اہم نقد آور فصلوں کے نام تحریر کیجیے۔

یا

پاکستان کے زرعی مسائل کے حل کے لیے چار اہم اقدامات تحریر کیجیے۔

یا

ای کامرس کے کوئی تین استعمال لکھیے۔

یا

پاکستان کی صنعتی ترقی کے لیے حکومت پاکستان کیا اقدامات کررہی ہے؟

درآمد و برآمد کا فرق لکھیے۔

یا

پاکستان میں پائے جانے والی کس چار معدنیات کے نام اور ان کے استعمال تحریر کیجیے۔

یا

پاکستان میں مردم شماری پر تین جملے لکھیے۔

یا

جنگلات کی کوئی تین اقسام کے نام تحریر کیجیے۔

فرائضی تحریک کی اہمیت پر تین جملے لکھیے۔

یا

قرارداد پاکستان کی اہمیت پر چار جملے تحریر کیجیے۔

یا

جنوبی ایشاء میں مسلمانوں کے زوال کے چار اسباب تحریر کیجیے۔

ثقافت سے کیا مراد ہے؟ تین جملوں میں تحریر کیجیے۔

یا

قومی زبان کے طور پر اردو کی اہمیت پر چار جملے لکھیے۔

یا

قدرتی گیس کی اہمیت پر تین جملے لکھیے۔

یا

دوسری اسلامی سربراہ کانفرنس جو لاہور میں منعقد ہوئی بیان کیجیے۔

تعلیم کی اہمیت پر تین جملے لکھیے۔

یا

پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کوئی تین مقاصد لکھیے۔

یا

پاکستان کے شعبہ تعلیم کی تین خامیوں کی نشاندہی کیجیے۔

یا

فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم کی اہمیت پر تین جملے لکھیے۔

پاکستان میں شعبہ تعلیم سے وابستہ کوئی چار مسائل لکھیے۔

یا

فلاحی مملکت میں ایک فرد کے کوئی تین فرائض لکھیے۔

یا

فلاحی مملکت میں فرد کے کردار پر تین جملے لکھیے۔

یا

اسلامی نظریہ کے مطابق فلاحی مملکت پر تین جملے لکھیے۔

(حصہ ج – (بیانیہ جواب کے سوالات

نوٹ: اس حصہ سے صرف دو سوالات کے جوابات مطلوب ہیں۔ تمام سوالات کے نشانات مساوی ہیں۔

سوال نمبر 3 الف: پاکستان کی صنعتی ترقی کے لیے حکومت پاکستان کی اقدامات کررہی ہے؟

یا

پاکستان کی یکجہتی میں قومی زبان اردو کا کردار بیان کیجیے۔

یا

فلاحی ریاست سے کیا مراد ہے؟ اسلام میں اس کا کیا تصور ہے؟ نیز فلاحی ریاست کے فرائض تحریر کیجیے۔

سوال نمبر 3 ب: نوزائیدہ مملکت پاکستان کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑا ان پر جامع نوٹ لکھیے۔

یا

پاکستان کی قومی ترقی میں وسائل کی اہمیت بیان کیجیے۔

سوال نمبر 3 ج: مندرجہ ذیل میں کسی ایک پر تفصیلی نوٹ لکھیے۔

پاکستان کی اہم زرعی فصلیں
انفارمیش ٹیکنالوجی
قومی تعلیمی پالیسی
پاکستان کی بیرونی تجارت
پاکستان کی خاص خاص صنعتیں
علی گڑھ تحریک
قرارداد پاکستان
شمالی مشرقی پہاڑی سلسلوں کی اہمیت
فرائضی تحریک
تعلیمی شعبہ کے مسائل
جنگلات کی اہمیت
پاکستان میں آب پاشی کا نہری نظام

سوال نمبر 4 الف: قائد اعظم کے چودہ نکات تحریر کیجیے۔

یا

انیس سو تہتر 1973ء کے آئین کے اہم نکات تحریر کیجیے۔

سوال نمبر 4 ب: نظریہ پاکستان کی وضاحت قائد اعظم اور علامہ اقبال کے ارشادات کی روشنی میں کیجیے۔

یا

اسلام میں جمہوریت کے مروجہ اصول تفصیل سے تحریر کیجیے۔

یا

ثقافت سے کیا مراد ہے؟ پاکستان کی ثقافت کی خصوصیات بیان کیجیے۔

سوال نمبر 4 ج: برصغیر میں مسلمانوں کے احیاء کے سلسلے میں شاہ ولی اللہ یا سید احمد شہید کی تحریک کی خدمات بیان کیجیے۔

یا

قومی ترقی کی تعریف کیجیے اور پاکستان کی قومی ترقی میں صنعتوں کی اہمیت بیان کیجیے۔

سوال نمبر 5 الف: قائداعظم کے کردار کی ان نمایاں صفات پر روشنی ڈالیے جو دوسروں کے لیے نمونہ ہیں۔

سوال نمبر 5 ب: پاکستان کے خاص زرعی مسائل کیا ہیں؟ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت پاکستان نے کیا اقدامات کیے ہیں؟

سوال نمبر 5 ج: مشرقی پاکستان، مغربی پاکستان سے کیوں علیحدہ ہوا؟ اس اسباب کی وضاحت کیجیے۔

یا

پاکستان کے محل وقوع کی اہمیت بیان کیجیے۔

Fahim Patel

By Fahim Patel

Fahim Patel is the Content Manager of guesspapers.net. A graduate from Karachi University, he has intensive experience in content production.

Comments

comments