فیڈرل بورڈ نہم اسلامیات (اختیاری) ایس ایس سی 2010
نوٹ: حصہ اول لازمی ہے۔ اس کے جوابات پرچے پر ہی دیے جائیں گے۔ اس کو پہلے بیس منٹ میں مکمل کرکے ناظم مرکز کے حوالے سے کردیا جائے۔ کاٹ کر دوبارہ لکھنے کی اجازت نہیں۔ لیڈ پینسل کا استعمال ممنوع ہے۔
سوال نمبر 1 – دیے گئے الفاظ یعنی الف/ب/ج/د میں درست جواب کے گرد دائرہ لگائیں۔
تمام نیکیوں کی جزا کیا ہے؟
سچ
توحید
ایمانداری
کسب حلال
حضرت عیسی علیہ السلام پر کون سی کتاب نازل ہوئی؟
تورات
زبور
انجیل
قرآن مجید
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زوجہ ہاجرہ کا تعلق کس ملک سے تھا؟
مصر
مدین
عراق
فلسطین
حرام، ناجائز اور برے کاموں سے پچنے کا بہترین ذریعہ کیا ہے؟
نماز
روزہ
حج
عفت وحید
۔”مبین” کے کیا معنی ہیں؟
مکمل
واضح
بہترین
اختتام
فرعون کی قوم کس چیز کی عبادت کرتی تھی؟
ستارے
آگ
بت
سورج
حدیث کے مطابق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی سب سے افضل عبادت کیا ہے؟
تلاوت قرآن
جہاد
عدل
صبر
نبی اور رسول کا اولین فرض کیا ہے؟
آگاہ کرنا
نصیحت کرنا
رہنمائی کرنا
ہوشیار کرنا
قواعد کے کیا معنی ہیں؟
بنیادیں
گھر
بلند کرنا
حکمت
عدالتوں میں بے انصافی یا گواہی میں غلط بیانی کے کتنے اسباب ہیں؟
ایک
دو
تین
چار
دانائی کی بنیاد کس چیز پر ہے؟
اخلاق حسنہ
علم
خوف خدا
درج شدہ میں سے کوئی نہیں
اہل قریش نے بنو ہاشم کے ساتھ بائیکاٹ نبوت کے کس سال میں کیا؟
تیسرے
دسویں
ساتویں
پانچویں
شاہد کا مطلب کیا ہے؟
ڈرانے والا
بشارت دینے والا
گواہ
دعوت دینے والا
معرفت خداوندی کس چیز سے حاصل ہوتی ہے؟
علم
عمل
ارکان اسلام
عدل
حضرت خدیجہ رضہ کا انتقال کب ہوا؟
سات نبوی
آٹھ نبوی
نو نبوی
دس نبوی
نوٹ: حصہ “دوم” اور “سوم” کے سوالات کے جوابات علیحدہ سے مہیا کی گئی جوابی کاپی پر دیں۔ حصہ دوم کے تمام اجزاء اور حصہ سوم میں سے کوئی سے تین سوال حل کریں۔ ایکسٹرا شیٹ طلب کرنے پر مہیا کی جائے گی۔ آپ کے جوابات صاف اور واضح ہونے چاہیں۔
سوال نمبر 2 الف – مندرجہ ذیل میں سے کوئی دو قرآنی آیات کا بامحاورہ ترجمہ کیجیے۔ 8
ماکان محمد انا احد من رحالکم ولکن رسول اللہ وخاتم النبین وکان اللہ بکل شی ء علیما
ھواللہ الذی لا الہ الا ھوج الملک القدوس السلم المومن اھلمھیمن العزیز الجبار المتکبر سبحن اللہ عما بشر کون
لقد من اللہ علی المومنین اذ بعث فبھم رسولا من انفسھم یتلوا علیھم اداد ویزکیھم ویعلمھم الکتب والحکمۃ وان کانوا من قل لفی ضلل مبین
سوال نمبر 2 ب – مندرجہ ذیل میں سے کوئی سی دو قرآنی آیات کا مفہوم واضح کریں۔ 8
ربا و ا بعث فیھم رسولا منھم یتلوا علیھم انتک ویعلمھم الکتب و الحکمۃ ویزکیھم انک انت العزیز الحکیم۔
والھکم الہ “واحد” لا الہ الا ھو الرحمن الرحیم
ومثلھم فی الانجیل کزرع اخرج شطئہ فازرہ فاسغلظ فاستوی علی سوقہ یعجب الزراع لیغبظ بھم الکفار وعداللہ الذین امنوا وعملوا الصلحت منھم مغفرہ واجرا عظیما
سوال نمبر 2 ج – کوئی سے پانچ سوالات کے مختصر جوابات لکھیں۔ 10
حفاظت قرآن سے متعلق کسی ایک قرآنی آیت کا ترجمہ لکھیں
شرک سے کیا مراد ہے؟
رسالت کے لغوی اور اصطلاحی معنی کیا ہیں؟
دعوت حق قبول کرنے والے پہلے چار لوگوں کے نام لکھیے۔
صلہ رحمی سے کیا مراد ہے؟
اسم نکرہ اور اسم معرفہ کی تعریف کریں
طہارت فکر سے کیا مراد ہے؟
سوال نمبر 2 د – کسی ایک حدیث کا ترجمہ و تشریح کرتے ہوئے ان کا ہماری زندگی سے تعلق واضح کیجیے۔ 6
الماھو بالفراد مع السفرۃ الکرام البرزۃ
الحیاء من الایمان جمع کی تعریف لکھیں اور اس کی اقسام بیان کریں۔
سوال نمبر 2 ح – جمع کی تعریف لکھیں اور اس کی اقسام بیان کریں۔ 4
نوٹ: کوئی سے تین سوال حل کیجیے۔ تمام سوالوں کے نمبر برابر ہیں۔ 24
سوال نمبر 3 – عدل کی تعریف کیجیے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے قاضیوں اور ججوں کے لیے جو ضابطہ اخلاق دیا اس کے کیا اصول ہیں؟
سوال نمبر 4 – رسول اور پیغمبر کے اوصاف اور خصوصیات بیان کریں۔
سوال نمبر 5 – دعوت حق کی مخالفت کے لیے قریش نے کون سے طریقے استعمال کئے؟
سوال نمبر 6 – حضرت نوع علیہ السلام کی تبلیغی کوششوں پر نوٹ لکھیں۔











Comments