فیڈرل بورڈ نہم اسلامیات (لازمی) ایس ایس سی 2010
فیڈرل بورڈ نہم اسلامیات 2010
نوٹ: حصہ اول لازمی ہے۔ اس کے جوابات پرچے پر ہی دیے جائیں گے۔ اس کو پہلے بیس منٹ میں مکمل کرکے ناظم مرکز کے حوالے کردیا جائے۔ کاٹ کر دوبارہ لکھنے کی اجازت نہیں۔ لیڈ پینسل کا استعمال ممنوع ہے۔
سوال نمبر 1 – دیے گئے الفاظ یعنی الف/ب/ج/د میں درست جواب کے گرد دئرہ لگائیں۔
۔”سراجا منیرا” کے کیا معنی ہیں؟
روشن چراغ
خوبصورت
باہمت
تالیاں
۔”انفال” کے کیا معنی ہیں؟
فتح و نصرت
مال تجارت
گھر کا سامان
مال غنیمت
۔”المعوفین” کے کیا معنی ہیں؟
بچانے والے
ڈرنے والے
فائدہ دینے والے
منع کرنے والے
۔”مسطورا کے کیا معنی ہیں؟
چھپا ہوا
رد کیا ہوا
لکھا ہوا
مٹا ہوا
اللہ کا شکر ادا کرنے کے کتنے طریقے ہیں؟
چار
پانچ
تین
سات
واعلموآان اللہ یحول بین المزء وتلبہ یہ آیت کس سورت سے لی گئی ہے؟
سورۃ الانفال
سورۃ الاحزاب
سورۃ البقرہ
سورۃ الممتحنہ
سورۃ الانفال میں کل کتنی آیات ہیں؟
تہتر
پچھتر
تیرہ
ستر
۔”طہارت و پاکیزگی ایمان کا حصہ ہے”۔ درج شدہ عبارت کیا ہے؟
آیت
حدیث
قول حضرت علی رضہ
قول حضرت ابوبکر رضہ
۔”یوم الفرقان” کس غزوہ کو کہا گیا ہے؟
غزوہ احد
غزوہ بدر
غزوہ خندق
غزوہ خیبر
زکوۃ کے لغوی / لفظی معنی ہیں؟
دھوکہ دینا
لوگوں سے محبت کرنا
خیرات دینا
پاک ہونا
احزاب کے کیا معنی ہیں؟
گروہ
خندق
خاندان
سامان جنگ
۔”قرآن پاک میں نعم العبد” کس پیغمبر کو کہا گیا ہے؟
حضرت ایوب علیہ السلام
حضرت داود علیہ السلام
حضرت ابراہیم علیہ السلام
حضرت نوح علیہ السلام
سورۃ الفرقان میں کس قسم کے جہاد کو “جھاداکبیرا” قرار دیا گیا ہے؟
جہاد بالنفس
جہاد بالعلم
جہاد بالمال
درج شدہ میں سے کوئی نہیں
۔”سورۃ الممتحنہ” میں کن عورتوں کی آزمائش کرنے کو کہا گیا ہے؟
کافر عورتیں
مشرک عورتیں
انصاری عورتیں
وطن چھوڑ کر آنے والی مومن عورتیں
قرآن کریم تقریبا کتنے سال میں نازل ہوا؟
تئیس سال
چوبیس سال
پچیس سال
چھبیس سال
نوٹ: حصہ “دوم” اور “سوم” کے سوالات کے جوابات علیحدہ سے مہیا کی گئی جوابی کاپی پردیں۔ حصہ دوم کے تمام سوال حل کرنا ضروری ہیں اور حصہ سوم میں سے کوئی سے دو سوال حل کیجیے۔ ایکسٹرا شیٹ طلب کرنے پر مہیا کی جائے گی۔ آپ کے جوابات صاف اور واضح ہونے چاہییں۔
سوال نمبر 2 الف – مندرجہ ذیل میں سے صرف دو کا محاورہ ترجمہ کیجیے۔ 8
ان کنتن تردن الحیوۃ الدنیا ومینتھا فتعالین امتعکن و اسرحکن سراحا جمیلا
ان تنفعو کم یکو نوالکم اعداء ویبسطو الیکم ایدیھم والسنتھم بالسوء وودو لو تکفرون
ولواتری اذیتوفی الذین کفرو الملکۃ یضربون وجوھھم ادبارھم یذوقو عذاب الحریق
سوال نمبر 2 ب – ذیل میں قرآنی آیات اور ان کا ترجمہ دیا گیا ہے۔ ان میں سے کوئی سے چار خط کشیدہ الفاظ کا مفہوم واضح کیجیے۔ 8
واذا یمکر بک الذین کفروا لینبوک اویقتلوک او یخرجوک ویمکرون ویمکر اللہ
ترجمہ: اور (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم! اس وقت کو یاد کرو) جب کافر لوگ تمہارے بارے میں چال چل رہے تھے کہ تم کو قید کردیں یا جان سے مارڈالیں یا (وطن سے) نکال دیں تو (ادھر تو) وہ چال چل رہے تھے اور ادھر) اللہ چال چل رہا تھا۔)
والذین یودون المومینین والمومنت بغیر مااکتسبو فقد احتملو بھتانا وانما مبینا۔
ترجمہ: اور جو لوگ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ایسے کام (کی تہمت) سے جو انہوں نے نہ کیا ہو ایذادیں تو انہوں نے بہتان اور صریح گناہ کا بوجھ اپنے سر پر رکھا۔
سوال نمبر 2 ج – مندرجہ ذیل میں سے صرف چھ کے مختصر جوابات لکھیں۔ 12
کفار کے مطالبے کے باوجود اللہ تعالی نے ان پر عذاب کیوں نازل نہ کیا؟
سورۃ الاحزاب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے متعلق کیا حکم دیا گیا ہے؟
۔”سورۃ الممتحنہ” میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے کس اسوہ حسنہ کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے؟
۔”احسان” کا مفہوم واضح کیجیے۔
روزہ دار کو کون سی دو خوشیوں نصیب ہوتی ہیں؟
سورۃ الاحزاب میں مسلمان عورتوں کو پردے کے سلسلے میں کیا ہدایت دی گئی ہیں اور اس کی کیا حکمت بیان کی گئی ہے؟
سوال نمبر 3 – کوئی سی دو احادیث کا ترجمہ اور تشریح کرتے ہوئے ان کا ہماری عملی زندگی کے ساتھ تعلق واضح کیجیے۔ 10
خیرکم من تعلم القرآن و ولمہ
من نصر قومہ علی غیر الحق فھو کالبعیر الذی ردی فھو ینزع بذنبہ
کلکم راع وکلکم مسئول عن رعیتہ
سوال نمبر 4 – طہارت کے کیا معنی ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں طہارت پر مختصر نوٹ لکھیں نیز طہارت کے فوائد تحریر کیجیے۔ 11
سوال نمبر 5 – جہاد سے کیا مراد ہے؟ اس کی مختلف اقسام کے بارے میں تفصیل سے لکھیں۔ 11
سوال نمبر 6 – قرآن مجید کے تعارف، حفاظت اور فضائل پر جامع نوٹ لکھیں۔











Comments