فیڈرل بورڈ نہم اسلامیات (اختیاری) ایس ایس سی 2009
سوال نمبر 1 – دیے گئے الفاظ میں سے درست جواب کا انتخاب کیجیے اور اپنا انتخاب یعنی الف/ب/ج/د ہر جزو کے سامنے دیے ہوئے خالی خانے میں لکھیے۔ ہر جزو کا ایک نمبر ہے۔
المھیمن کے کیا معنی ہیں؟
مہربانی
صاحب عظمت
محافظ نگہبان
پاک
خانہ کعبہ کی بنیادیں کس نے کھڑی کیں؟
حضرت موسی علیہ السلام
حضرت عیسی علیہ السلام
حضرت اسحاق علیہ السلام
حضرت ابراہیم علیہ السلام
رئوف کے کیا معنی ہیں؟
بہت شفیق
کافی
خیرخواہ
خوشخبری سنانے والا
درج ذیل میں سے کیا “گناہ کی جڑ” ہے؟
نماز نہ پڑھنا
رشوت
لڑائی جھگڑا
جھوٹ
حدیث میں منافق کی کتنی نشانیاں بیان کی گئی ہیں؟
دو
تین
چار
پانچ
قرآن کریم میں سورۃ لفمان کی آیت 13 کے مطابق بڑا ظلم بڑا گناہ کیا ہے؟
نماز کا نہ پڑھنا
جھوٹ
غیبت
شرک
انسان کو اللہ تعالی نے دوسری مخلوقات پر کس وجہ سے فوقیت دی؟
عبادت
ایمان
علم
اخلاقیات
کس نبی علیہ السلام کو اپنے پیرو بچانے کے لیے کشتی بنانے کا حکم دیا گیا؟
حضرت اسحاق علیہ السلام
حضرت اسماعیل علییہ السلام
حضرت داود علیہ السلام
حضرت نوح علیہ السلام
کس نبی علیہ السلام کو زمین پر قربانی کے لیے لٹایا گیا؟
حضرت ادریس علیہ السلام
حضرت موسی علیہ السلام
حضرت یحیی علیہ السلام
حضرت اسماعیل علیہ السلام
فرعون کی قوم کس کی عبادت کرتی تھی؟
آگ
سورج
ستارے
درخت
دعوت و تبلیغ کے کس دورے پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پتھر مارے گئے؟
حبشہ
یمن
عراق
طائف
مقاطعہ قریش کا واقعہ کب پیش آیا؟
چار نبوی
چھ نبوی
آٹھ نبوی
سات نبوی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت ابوطالب نبوت کے کس سال وفات پاگئے؟
دسویں
بارھویں
آٹھویں
ساتویں
ہجرت مدینہ منورہ کے وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کون سے مشہور صحابی ہمسفر تھے؟
حضرت علی رضہ
حضرت عثمان رضہ
حضرت ابوبکر رضہ
حضرت عمر رضہ
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے “ہجرت مدینہ” کے وقت کس صحابی کو اپنے بستر مبارک پر سونے کی ہدایت فرمائی؟
حضرت علی رضہ
حضرت عمر رضہ
حضرت عثمان رضہ
حضرت ابوبکر رضہ
سوال نمبر 2 الف – مندرجہ ذیل میں سے کوئی سے دو اجزاء میں دی گئی قرآنی آیات کا بامحاورہ ترجمہ کیجیے۔
واذیرفع ابراھم القواعد من البیت واسمعیل ۔ ربنا تقبل منا ۔ انک انت السمیع العلیم ۔ ربنا واجعلنا مسلمین لک ومن ذریتنا امۃ مسلمۃ لک وارنا منا سکنا وقب علینا انک انت التواب الرحیم
لقد من اللہ علی المومنین اذبعث فیھم رسولا من انفسھم یتلو علیھم ایتہ ویزکیھم ویعلمھم الکتب والحکمۃ وان کانو من قبل لفی صلل مبین
لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیز علیہ ماعنتم حریص علیکم بالمومنین رءوف رحیم ۔ فان تولوا فقل حسبی اللہ لا الہ لا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم۔
سوال نمبر 2 ب – مندرجہ ذیل میں سے کوئی سی دو قرآنی آیات کا مفہوم واضح کیجیے۔
ھواالذی ارسل رسولہ بالحدی ودین الحق لیظھرہ علی الدین کلہ وکفی باللہ شھیدا۔
ھوااللہ الذی لا الہ الا ھو ۔ الملک القدوس اسلم المومن المھیمن العزیز الجبار المتکبر ۔ سبحن اللہ عما یشرکون۔
ما کان محمد ابا احد من رجالکم ولاکن رسول اللہ وخاتم النبین ۔ وکان اللہ بکل شیء علیما۔
سوال نمبر 2 ج – کوئی سے پانچ کے مختصر جوابات لکھیں۔
۔”رموزاوقاف” سے کیا مراد ہے؟
کردار سازی میں عقیدہ توحید کے دو اثرات لکھیں۔
اسلام کی نظر میں طہارت کی کوئی سی چار قسموں کے نام لکھیں۔
تبلیغ کے معنی کیا ہیں؟ اور اس سے کیا مراد ہے؟
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے عبادت گاہ “ہیکل” پہنچ کر کیا کیا؟
قرآن پاک نے کس نبی کے مخلص اور جانثار ساتھیوں کو “حواری اور انصار اللہ” کہا ہے؟
عدل کے کیا معنی ہیں؟
سوال نمبر 2 د – کوئی سی ایک حدیث کا ترجمہ و تشریح کرتے ہوئے واضح کیجیے کہ ہم اس حدیث پر کیسے عمل پیرا ہوسکتے ہیں۔
ان اکمل المومنین ایمانا احسنھم خلقا
اتقوالنار ولو بشق تمرۃ
سوال نمبر 2 ر – جمع مکسر اور جمع سالم کا فرق مثالوں سے واضح کیجیے۔
کوئی سے تین سوالوں کے مفصل جواب تحریر کیجیے۔
سوال نمبر 3 – مضامین قرآن پر تفصیلات نوٹ لکھیں۔
سوال نمبر 4 – اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کی اہمیت پر نوٹ لکھیں۔
سوال نمبر 5 – درج ذیل پر نوٹ لکھیں
ہجرت حبشہ
طائف میں دعوت اسلام
سوال نمبر 6 – مندرجہ ذیل انبیاء کے متعلق تفصیلی نوٹ لکھیں۔
حضرت موسی علیہ السلام
حضرت عیسی علیہ السلام











Comments