فیڈرل بورڈ نہم اردو (لازمی) ایس ایس سی 2010
نوٹ: حصہ اول لازمی ہے۔ اس کے جوابات پرچے ہر ہی دیے جائیں گے۔ اس کو پہلے بیس منٹ میں مکمل کرکے ناظم مرکز کے حوالے کردیا جائے۔ کاٹ کر دوبارہ لکھنے کی اجازت نہیں۔ لیڈ پینسل کا استعمال ممنوع ہے۔
سوال نمبر 1 – دیے گئے الفاظ یعنی الف/ب/ج/د میں درست جواب کے گر دائرہ لگائیں۔
فتح مکہ کے موقع پر “ہباربن الاسود” نے بھاگ کر کہاں جانا چاہا؟
بغداد
ایران
شام
عراق
۔”ایک خادم خلق کی کہانی” میں خادم خلق کی عمر کتنی بتائی گئی ہے؟
پچاس سال
چالیس سال
پچیس سال
تیس سال
۔”آرام و سکون” میں کس کردار کا نام “اشفاق” بتایا گیا ہے؟
ڈاکٹر
نوکر
میاں
پڑوسی
۔”بڑے بھائی صاحب” میں جس بڑے بھائی کا ذکر ہے وہ کیسے واقع ہوئے تھے؟
محنتی
ذہین
قابل
کند ذہن
وزارت کی چھاچھ میں پانی ملایا جائے تو کیا ہوتا ہوجاتی ہے؟
پتلی
گاڑھی
پھیکی
میٹھی
نظم “رب العالمین” میں شاہنشاہ ملک لامکاں” کی ترکیب کس ہستی کے لیے استعمال کی گئی ہے؟
ملائکہ
اللہ تعالی
جنات
انبیاء
حضرت ام عمارہ “غزوہ احد” میں صبح کی نماز سے لے کر کس نماز تک تلواروں کے سائے میں رہیں؟
نماز عصر تک
نماز عشاء تک
نماز اظہر تک
نماز مغرب تک
نظم “تعمیر چمن” میں انتشار کا کیا نتیجہ سامنے آتا ہے؟
خوشحالی
زوال ملک
عروج ملک
ترقی پسندی
بہادر شاہ ظفر نے اپنی غزل میں “بلبل” کی تشبیہ کس کے لیے استعمال کی ہے؟
عوام کے لیے
خواص کے لیے
خود اپنے لیے
انگریز سرکار کے لیے
جگر مرادآبادی نے اپنی منزل میں “سانحہ” کس بات کو قراردیا ہے؟
محبوب سے شکوہ کو
ظلم و ستم کو
مرگ جگر کو
درد و غم کو
جو اور جس قواعد کی رو سے کیا ہیں؟
اسم مصدر
اسم صفت
اسم موصول
اسم حاصل مصدر
ایسا جملہ جو مبتدا خبر اور فعل ناقص پر مشتمل ہو، کیا کہلاتا ہے؟
جملہ فعلیہ
جملہ اسمیہ
جملہ تام
جملہ ناقص
۔”کا”، “کے”، “کی” قواعد کی رو سے کیا ہیں؟
حروف عطفی
حروف نسبتی
حروف اضافی
حروف عددی
ایک اسم کو دوسرے اسم سے ملانے والے حروف کیا کیلاتے ہیں؟
حروف ملامت
حروف جار
حروف ندائیہ
حروف وقفہ
لفظ “کھلاڑی” قواعد کی رو سے کیا ہے؟
اسم معروف
اسم مشتق
اسم نکرہ
اسم معرفہ
سوال نمبر 2 الف – نصابی کتب کی روشنی میں مندرجہ ذیل سوالات میں سے بارہ اجزاء کے تین سے چار سطروں تک محدود جوابات لکھیں۔ 24
ہمسایوں کے حقوق کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا؟
لوگ “خادم خلق” کی سلامتی کے لیے کیوں دیا مانگ رہے تھے؟
سبق “سفارش طلب” سے کیا اخلاق سبق حاصل ہوتا ہے؟
ٹوکیو میں ٹیکسی پر سفر کرتے ہوئے کیا خطرات لاحق ہوتے ہیں؟
مولوی عبد الحق انجمن کے لیے چندہ مانگنے جاتے تو کیا محسوس کرتے تھے؟
حضرت ام امارہ رضہ کی بہادری کا کوئی واقعہ لکھیے۔
نظم “تعمیر چمن” کا مرکزی خیال تحریر کیجیے۔
۔”جرم پس دیوار، خدا دیکھ رہا ہے” کی وضاحت کیجیے۔
نظم “کھڑاڈنر” کا مرکزی خیال لکھیے۔
نظم “وصال”میں “گھڑاٹوٹنا” سے کیا مراد ہے؟
میر کی غزل میں دودوغم اور اشک فشانی کی بنیادی وجہ کیا ہے؟
شاعر حسرت موہانی نے پر بات میں کس کی خوشی کا خیال رکھا؟
جگر مرادآبادی کی زبان پر “شکوہ اہل ستم” کیوں نہیں؟ وضاحت کیجیے۔
۔”ہم گردش دوراں سے بڑی چال چلے ہیں” ادا جعفری کے نقطہ نظر سے وضاحت کیجیے۔
سوال نمبر 2 ب – درج سوالات میں سے کوئی سی پانچ سوالات اجزاء حال کیجیے۔ 10
جملہ بناکر تذکیر و تانیث واضح کیجیے: ناک – حوض
متضاد لکھیں: عارضی – شام
مترادف لکھیں: سلوک – فراخ
درج ذیل محاورات کو جملوں میں اس طرح استعمال کریں کہ معنی واضح ہوجائیں۔
آفت ٹوٹ پڑنا – پاتھ پہ پاتھ رکھ کر پیٹھنا
۔”وادی دلکش ہے” کی ترکیب نحوی کیجیے۔
۔”مقطع” کی تعریف کیجیے اور ایک مثال بھی دیں۔
سوال نمبر 3 – مصنف، سبق اور اس کے متن کا مختصر حوالہ دیتے ہوئے کسی ایک نثر پارے کی تشریح کیجیے۔ 6
الف – دو جواں ہمت بوڑھا ایسا شہ زور تھا کہ شیر کی طرح سیدھا بڑھتا آیا۔ گو میرے پیچھے پانی میں پاوں ڈالا تھا لیکن مجھ سے پہلے پہنچا اور ایک ڈوبتے کو سہارا دیا۔ میں بھی زور لگا کر پہنچا۔ دوسرے کو میں نے بچایا۔ اب ہم سوئے ساحل چلے۔ راحت و آرام کے حصول میں دریا دل تھا۔ روپے پیسے کو اس کے لیے پانی کی طرح بہاتا تھا لیکن اس وقت مجھے اطمینان قلب نصیب تھا اور ایسی سچی خوشی حاصل تھی کہ دولت دنیا دے کر میسر نہ آسکتی تھی۔ میں وفوز مسرت میں کہنے لگا “کل نواز ساحل پر پہنچ لیں۔ تجھ کو اتنی دولت دوں گا کہ تیری اولاد بیٹھی کھائے گی”۔ یہ سن کر وہ رو دیا۔ اسے دیکھ کر میں بھی آبدیدہ ہوگیا۔
ب – چھوٹی عمر، راستے سے بے خبر، پکڑے جانے کا خوف، عجب پریشانی کا علم تھا۔ آخر بہ ہزار وقت صبح ہوتے ہوتے میرٹھ سے تین چار کوس کے فاصلے پر پہنچ گئے۔ سامنے گاوں تھا۔ سامنے گاوں تھا۔ وہاں جاکر ایک مسجد میں ٹھہرگئے۔ ملا صاحب نے سوالات کئے “تو کون ہے؟ کہاں سے آیا ہے؟ کہاں جائے گا؟” ماہ عالم نے ان کو باتوں ہی باتوں میں ٹالا۔ یہاں ایک فقیر بھی ٹھہر ہوئے تھے۔ انہوں نے جو ماہ عالم کی شریفانہ صورت دیکھنی تو محبت سے پاس بلایا اور رات کی بچی ہوئی روٹی سامنے رکھی۔ ماہ عالم نے شاہ صاحب کو ہمدرد پاکر اپنی مصیبت کی داستان اول سے آخر تک کہہ سنائی۔
سوال نمبر 4 – شاعر اور نظم کا حوالہ دیتے ہوئے۔
کسی ایک نظم پارے کی تشریح کیجیے۔
سمویا اپنے ہاتھوں سے مزاج جسم و جاں تونے
نہیں موقوف خلاقی تری ایک دنیا پر
کئے ہیں ایسے ایسے سیکڑوں پیدا جہاں تو نے
ب – پتی پتی پر چمن کی جان چھڑکو دوستو
رات دن خدمات ارباب چمن کرتے رہو
آندھیوں کا کیا بھروسا، کیا بگولوں کا یقیں
روز اونچی اپنی دیوار چمن کرتے رہو
سوال نمبر 5 – شاعر کا حوالہ دیتے ہوئے کسی ایک غزلیہ جزو کی تشریح کیجیے۔
کس کی بنی ہے عالم ناپائیدار میں
عمر دراز مانگ کے لائے تھے چار دن
وہ آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
یہ فخر تو حاصل ہے، برے ہیں کہ بھلے ہیں
دو چار قدم ہم بھی ترے ساتھ چلے ہیں
جلنا تو چراغوں کا مقدر ہے ازل سے
یہ دل کے کنول ہیں کہ بجھے ہیں نہ چلے ہیں
سوال نمبر 6 – اپنے بیرون وطن مقیم دوست کو خط لکھئے اور اپنی تہذیب نیز اپنے وطن کی مٹی سے محبت کا پیغام دیجیے۔ 5
سوال نمبر 7 – دو دوستوں کے درمیان “امتحان میں نقل کے رجحان” پر ایک مکالمہ تحریر کیجیے۔ 5
یا
بدلتے ادوار کے ساتھ پرانے الفاظ اور پرانے نشانات بھی مٹتے جاتے ہیں۔ پھر چند لوگ ماضی کے کباڑ خانے سے ان موتیوں کو تلاش کرتے رہتے ہیں تاکہ حال ماضی سے جڑارہے، مگر علامہ محمد اقبال کا قوم کے نام پیغام کبھِی پر انا یا بوسیدہ نہیں ہوسکتا۔ اقبال کی شاعری آفاق اور عالمگیر حیثیت رکھتی ہے، یہ زمان و مکان کی قید سے آزاد ہے یعنی ہر زمانے اور ہر خطے کے مسلمانوں کے لیے ہمیشہ زندہ ہے۔ اقبال نے خصوصی طور پر نوجوان نسل کی بیداری پر توجہ دی “شاہین” اور “مردمومن” جیسی تشبیہات نوجوانوں کے لیے تخلیق کیں۔ اقبال ہی وہ عظیم الشان شاعر ہیں جس نے مسلمانوں کو عزت نفس کا درس دینے کے لیے “خودی” کا تصور پیش کیا۔ غلام ذینیت کے خاتمے کے لیے یہی تصور ایک عمدہ علاج کی حیثیت رکھتا ہے۔
سوالات
علامہ اقبال کا پیغام بوسیدہ پرانا کیوں نہیں ہوسکتا؟
اقبال کی شاعری کے “زمان و مکان سے آزاد” ہونے سے کیا مراد ہے؟
اقبال نے نوجوان نسل کے لیے کس قسم کی تشبیہات استعمال کیں؟
۔”خودی” کے تصور سے کیا مراد ہے؟
اقبال نے “غلام ذہنیت” کے خاتمے کے لیے کیا علاج تجویز کیا؟











Comments