Email This Post Email This Post
Home » Past Year Papers

فیڈرل بورڈ نہم اردو (لازمی) ایس ایس سی 2009

January 11, 2011
فیڈرل بورڈ نہم اردو 2009

(حصہ اول کل نمبر( 15

سوال نمبر 1 – دیے گئے الفاظ میں سے درست جواب کا انتخاب کیجیے اور اپنا انتخاب یعنی الف/ب/ج/د ہر جز کے سامنے دیے ہوئے خالی خانے میں لکھیے۔ ہر جزو کا ایک نمبر ہے۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی حضرت زینب رضہ کا قاتل کون تھا؟

ہبار بن اسود
ابو لہب
ابو سفیان
ابو جہل

ایک بار فدک کے رئیس نے کتنے اونٹوں پر غلہ بھیجا؟

ایک
دو
تین
چار

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دندان مبارک کس لڑائی میں شہید ہوئے؟

غزوہ بدر
غزوہ احد
جنگ جمل
جنگ تبوک

۔”ایک خادم خلق کی کہانی” کس نے لکھی؟

سر سید احمد خان
چودھری افضل حق
مولانا حالی
مولانا شبلی

ایک ملاح کس پر بہت سی سواریاں لے آیا؟

ہوائی جہاز
سائیکل
کشتی
بس

خادم خلق کی موت کیسی تھی؟

شان دار
پریشان
مضطرب
بری

غالب دوستوں کو دیکھ کر کیا ہوتے؟

اداس
پریشان
مضطرب
باغ باغ

مروت اور لحاظ مرزا غالب کی طبیعت میں کتنا تھا؟

بدرجہ غائت
کم
درمیانہ
نہ ہونے کے برابر

مرزا غالب کو کون سا پھل پسند تھا؟

خربوزہ
مالٹا
سیب
آم

نام دیو کے ہاں کیا نہیں تھی / تھا؟

اولاد
مال
نوکر
دولت

ڈھیڑ ذات کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیال کیا جاتا ہے۔

اونچا
نیچ
متوسط
اعلی

کنووں اور باولیوں میں کیا برائے نام رہ گیا؟

مٹی
دودھ
شربت
پانی

نام دیو کو کس کے علاج میں مہارت حاصل تھی؟

بچوں
بوڑھوں
عورتوں
جوانوں

ماہ عالم کس جگہ کا شہزادہ تھا؟

لاہور
دہلی
اسلام آباد
کراچی

جس نظم میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف بیان کی جائے اسے کیا کہتے ہیں؟

حمد
قصیدہ
نعت
غزل

(حصہ دوم کل نمبر( 40

سوال نمبر 2 – صرف پانچ سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے

مرزا غالب کیسے اخلاق کے مالک تھے؟

دوستوں کو دیکھ کر غالب کی کیا حالت رہتی؟

مرزا غالب کو کہاں کہاں سے خط آتے تھے؟

سائلوں کے ساتھ مرزا غالب کا کیا سلوک ہوتا تھا؟

کسی پودے کو کیڑا لگ جاتا تو نام دیو کیا کرتا؟

مصنف نے نام دیو کو انعام کی پیش کش کی تو اس نے کیا کہ کر انعام قبول کرنے سے انکار کردیا؟

بڑے بھائی صاحب کتاب کے حاشیوں پر کن کی تصاویریں بناتے تھے؟

سوال نمبر 3 – سائنس اور مذیب کے فاصلے یا نصاب میں شامل “نعت” کا خلاصہ تحریر کیجیے۔ 10

سوال نمبر 4 – کوئی سے دو سوالات کے جوابات لکھیں: صرف تین سے پانچ جملوں میں۔ 10

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مہمانوں کے ساتھ کس طرح پیش آتے تھے؟
ہمسایوں کے حقوق سے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا؟
پانی کی قلت کے زمانے میں نام دیو پودوں کو کیسے سیراب کرتا؟

سوال نمبر 5 – عبارت پڑھ کر سوالات کے جوابات لکھیں

ماہ عالم ایک شہزادے کا نام تھا۔ غدر میں اس کی عمر صرف گیارہ برس کی تھی۔ شہزادے ماہ عالم کے باپ مرزا نوروز حیدر دیگر خاندان شاہی کی طرح بہادر شاہ کی سرکار سے سو روپے ماہوار تنخواہ پاتے تھے مکر ان کی والدہ کے پاس قدیم زمانے کا بہت سا اندوختہ تھا۔ وہ بڑی بڑی تنخواہوں کے شہزادوں کی طرح گزراوقات کرتے تھے۔

سوالات

شہزادے کا نام کیا تھا؟
غدر کے وقت شہزادے کی عمر کتنی تھی؟
شہزادے کے والد کو کتنی تنخواہ ملتی تھی؟
ماہ عالم کی والدہ کے پاس کیا تھا؟
ماہ عالم کی گزراوقات کس طرح ہوتی تھی؟

(حصہ سوم کل نمبر( 20

سوال نمبر 6 – والد صاحب کے نام خط لکھ کر اپنی کامیابی کی اطلاع دیں۔ 10

یا

پرنسپل صاحب کے نام فیس معافی کی درخواست لکھیں۔

سوال نمبر 7 – کسی ایک عنوان پر کہانی لکھیں۔ 10

پیاسا کوا
اتفاق میں برکت

Fahim Patel

By Fahim Patel

Fahim Patel is the Content Manager of guesspapers.net. A graduate from Karachi University, he has intensive experience in content production.

Comments

comments