فیڈرل بورڈ نہم اسلامیات (اختیاری) ایس ایس سی 2008
سوال نمبر 1 – دیے گئے الفاظ میں سے درست جواب کا انتخاب کریں۔ اور اپنا انتخاب یعنی الف/ب/ج/د ہر جز کے سامنے دیے ہوئے خالی خانے میں لکھیے۔ ہر جز کا ایک نمبر ہے۔ 12
لفظ قرآن “قرائۃ” سے بنا ہے اسکے کیا معنی ہیں؟
پڑھنا
یاد کرنا
دوہرانا
سناتا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق: امت کی سب سے افضل عبادت کیا ہے؟
ذکر کرنا
تلاوت قرآن پاک
حج
جہاد
الشھادۃ کے کیا معنی ہیں؟
شہید
گواہی دینا
باطن
ظاہر
تعز کے کیا معنی ہیں؟
میں عزت دیتا ہوں
تو عزت دیتا ہے
ہم عزت دیتے ہیں
وہ عزت دیتا ہے
کس کتاب میں مومنین کی مثال کھیتی سے دی گئی ہے؟
انجیل
قرآن
تورات
زبور
حدیث کی رو سے کس چیز کی بنیاد خوف خدا پر ہے؟
دانائی
تقوی
طہارت
اسلام
وہ کونسی عبادت ہے جس کا بدلہ خود اللہ تعالی دیں گے؟
نماز
زکوۃ
روزہ
حج
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے توحید کا اعلان کس پہاڑی پر سے کیا؟
مروہ پہاڑی
کوہ احد
کوہ صفاء
مارگلہ پہاڑی
اللہ تعالی کے لیے علم حاصل کرنا کیا ہے؟
عبادت
نیکی
جہاد
صدقہ
کونسے نبی تمام رسولوں میں جامع اور کامل ہستی ہیں؟
حضرت ابراہیم عہ
حضرت موسی عہ
حضرت نوح عہ
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کس نبی کا بیٹا کافروں کے ساتھ ہلاک ہوا؟
حضرت نوح عہ
حضرت صالح عہ
حضرت موسی عہ
حضرت شعیب عہ
سب سے پہلے اسلام لانے والی خاتون کا نام کیا ہے؟
حضرت حفصہ رضہ
حضرت خدیجہ رضہ
حضرت عائشہ رضہ
حضرت حاجرہ رضہ
قریش نے بنی ہاشم کا بائیکاٹ نبوت کے کس سال کیا؟
ساتویں
آٹھویں
نویں
دسویں
قرآن کریم سے حقیقت میں کون لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں؟
متقی
مجاہد
مالدار
غریب
حضرت ابراہیم عہ کے والد کا کیا نام تھا؟
آذر
کنعان
نمرود
ہامان
سوال نمبر 2 الف – مندرجہ ذیل میں سے کوئی سی دو قرآنی آیات کا بامحاورہ ترجمہ کیجیے۔ 8
ھواللہ الخالق الباریء المصور لہ الا سماء الحسنی ط یسبح لہ ما فی اسموت والارض ج وھو الیز الحکیم
لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیز علیہ ماعنتم حریص علیکم بالموء منین رئوف رحیم، فان تولو ا فقل حسبی اللہ لا الہ الاھو ط علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم
ھو الذین ارسل رسولہ بالھدی ودین الحق لیظھرہ علی الدین کلہ ط وکفی بااللہ شھیدا۔
سوال نمبر 2 ب – مندرجہ ذیل میں سے کوئی سی دو قرآنی آیات کا مفہوم واضح کیجیے۔ 8
واذ ءرفع ابرھم القواعد من البیت واسمعیل ط ربنا تقبل منا ط انک انت السمیع العلیم۔ ربنا واجعلنا مسلمین لک ومن ذریتنا امۃ مسلمۃ لک وارنا منا سکنا وتب علینا ج انک انت التواب الرحیم۔
ما کان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اللہ وخاتم النبین ط وکان اللہ بکل شیء علیما۔
یایھا النبی انا ارسلناک شاھداومبشرا ونذیرا۔ وداعیہ الی اللہ باذنہ وسراجا منیرا۔
سوال نمبر 2 ج – کوئی سے پانچ کے مختصر جوابات لکھیں
سورۃ آل عمران میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کونسی چار صفات بیان ہوئی ہیں؟
حدیث کی رو سے منافق کی تین نشانیاں کون کون سی ہیں؟
کردار سازی میں عقیدہ توحید کے دو اثرات لکھیں۔
رسالت کا مفہوم واضح کیجیے۔
حضرت موسی عہ کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟
دور رسالت میں غم سے سال کی وضاحت کیجیے۔
قرآن مجید کے اہم مضامین کیا ہیں؟
سوال نمبر 2 د – کوئی سی ایک احادیث کا ترجمہ و تشریح کرتے ہوئے واضح کیجیے کہ ان کا ہماری عملی زندگی سے کیا تعلق ہے؟
اول مایحاسب بہ العید الصلوۃ
ایۃ المنافق ثلاث وان صام او صلی وزعم انہ
مسلم اذاوءتمن خان وازاحدت کذب واذا وعد اخلف
سوال نمبر 2 ر – اسم نکرہ اور اسم معرفہ کی تعریف کیجیے اور مثالیں دیں۔
کوئی سے تین سوالوں کے مفصل نوٹ تحریر کیجیے
سوال نمبر 3 – اسلام میں اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اسکی اہمیت تفصیل سے بیان کیجیے۔
سوال نمبر 4 – اسلام میں علم حاصل کرنے کی کیا اہمیت ہے؟ وضاحت سے بیان کیجیے۔
سوال نمبر 5 – رسالت کی ضرورت و اہمیت پر دلائل کے ساتھ ایک نوٹ لکھیں۔
سوال نمبر 6 – فریضہ رسالت کے سلسلے مکی زندگی میں مشکلات پر ایک مفصل نوٹ لکھیں۔











Comments