Email This Post Email This Post
Home » Past Year Papers

فیڈرل بورڈ نہم اسلامیات (لازمی) ایس ایس سی 2008

January 10, 2011
فیڈرل بورڈ اسلامیات 2008

(حصہ الف کل نمبر( 15

سوال نمبر 1 – دیے گئے الفاظ میں سے درست جواب کا انتخاب کریں۔ اور اپنا انتخاب یعنی الف/ب/ج/د ہر جز کے سامنے دیے ہوئے خالی خانے میں لکھیے۔ ہر جز کا ایک نمبر ہے۔ 12

فتنۃ سے کیا مراد ہے؟

فخر
وراثت
آزمائش
نعمت

شزالدواب سے کیا مراد ہے؟

انسانوں میں سے بدترین
جنات میں سے بدترین
پرندوں میں سے بدترین
جانداروں میں سے بدترین

جداد سے کیا مراد ہے؟

تیز
کند
حدود
پتھر

جلابین سے کیا مراد ہے؟

قمیضیں
منہ
چادریں
آنکھیں

سورۃ الممتحنہ میں کتنی آیات ہیں؟

تیرہ
بارہ
تہتر
پندرہ

ٰٰٰعصم کا کیا مطلب ہے؟

بے عزتی کرنا
عزت و ناموس
عقل مندی
علامت

رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں آگ میں ہیں: درج شدہ عبارت کیا ہے؟

قرآنی آیت
ایک حدیث
قول اقبال
قول حضرت ابوبکر صدریق رضہ

دین کا ستون کیا ہے؟

حج
نماز
اچھے اخلاق
روزہ

رقا با الناس کا مطلب کیا ہے؟

لوگوں کی گردنیں
لوگوں کے پاوں
لوگوں کے گھوڑے
لوگوں کے جانور

قرآن پاک کی حفاظت کا ذمہ کس نے لیا؟

انسان
اللہ تعالی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
فرشتوں

النبی اولی بالمومنین من انفسھم یہ عبارت کس سورۃ کی ہے؟

سورۃ البقرہ
سورہ الانفال
سورۃ الحجرات
سورہ الاحزاب

مصارف زکوۃ میں غارمین سے کیا مراد ہے؟

فقراء
قرضدار
مسافر
مساکین

اللہ تعالی کا شکر بجا لانے کے کتنے طریقے ہیں؟

چار
پانچ
تین
سات

قرآن کریم نے رشتہ ازدواج کو کیا نام دیا ہے؟

مودہ
احصان
لباس
رحمۃ

ایک جگہ چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہوجانا کیا کہلاتا ہے؟

جہاد
مرجانا
ہجرت
صبر کرنا

(حصہ دوم کل نمبر( 38

سوال نمبر 2 – مندرجہ ذیل قرآنی آیات میں سے صرف دو کا با محاورہ ترجمہ کیجیے۔ 8

لاینھکم اللہ عن الذین لم یقاتلو کم فی الدین ولم یخرجو کم من دیار کم ان تبروھم وتقسطو الیھم ط ان اللہ یحب المقسطین۔

وقاتلو ھم حتی لاتکون فتنۃ ویکون الدین کلہ اللہ ج انانتھوا فان اللہ بما تعملون بصیر۔ وان تولو افا علمو ان اللہ مولکم ط نعم المولی ونعم النصیر۔

قل من ذالذی یعصمکم من اللہ ان ارادبکم سوء ا اوارادبکم رحمۃ ط ولا یجدون لھم من دون اللہ ولیا ولا نصیر۔

سوال نمبر 2 ب – ذیل میں قرآنی آیات اور ان کا ترجمہ دیا گیا ہے۔ ان میں سے کوئی سے چار خط کشیدہ الفاظ میں مفہوم واضح کیجیے۔ 8

ربنا لا تجعلنا فتنتہ للذین کفرو واغفرلنا ج انک انت العزیز الحکیم

ترجمہ : اے ہمارے پروردگار! ہم کو کافروں کے ہاتھ سے عذاب نہ دلانا۔ اور اے ہمارے پروردگار! ہمیں معاف فرما۔ نے شک تو غا لب حکمت والا ہے۔

یایھا الذین امنو اذا لقیتم فئۃ فاابتوا واذکرواللہ کثیرا لعلکم تفلحون

ترجمہ : مومنو! جب (کفار کی) کسی جماعت سے تمھارا مقابلہ ہوتو ثابت قدم رہو۔ اور خدا کو بہت یاد کرو تاکہ مراد حاصل کرو۔

سوال نمبر 2 ج – مندرجہ ذیل میں سے چھہ کے مختص جوابات لکھیں۔ 12

اللہ تعالی کی محبت سے کیا مراد ہے؟

سورۃ الانفال میں اللہ تعالی نے مسلمانوں کو جہاد کی تیاری کے بارے میں کیا علم دیا ہے؟

کفار کو خطاب کرتے ہوئے سورۃ الانفال میں کیا تنبیہ کی گئی ہے؟

حدیث کی روشنی میں خطبہ جمعہ کے آداب بیان کیجیے۔

سورۃ الممتحنہ کی روشنی میں بتائیں کہ اللہ تعالی نے مومنوں کو دشمنان حق اسلام کی کن باتوں کے سبب انہیں دوست بنانے سے منع کیا ہے؟

سورۃ الاحزاب میں طلاق کا کیا خاص حکم دیا ہوا ہے؟

وقولوا قولا سدیدا میں اللہ تعالی مومنوں کی کیا رہنمائی فرماتا ہے؟

سوال نمبر 3 – کوئی سی دو احادیث کا ترجمہ و تشریح کرتے ہوئے واضح کیجیے کہ ان کا ہماری عملی زندگی سے کیا تعلق ہے؟ 10

من اغبرت قدما، فی سبیل اللہ حرمہ اللہ علی النار
ان اکمل الموء منین ایمانا احسنھم خلقا۔
لایوءمن احدکم حتی یکون ھواہ تبعال لما جئت بہ۔

(حصہ سوم کل نمبر( 22

(کوئی سے دو سوال حل کیجیے۔ تمام سوالوں کے نمبر برابر ہیں۔)

سوال نمبر 4 – طہارت کیا ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں طہارت پر ایک مختصر نوٹ لکھیں۔ نیر طہارت کے فوائد تحریر کیجیے۔ 11

سوا ل نمبر ۵ – رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کیوں ضروری ہے؟ نیز قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں ختم کا مفہوم واضح کیجیے۔

سوال نمبر 6 – عائلی زندگی کے درج ذیل پہلووں کو مدنظر رکھ کر ان پر جامع نوٹ لکھیں۔ 11

زوجین کے حقوق و فرائض
اولاد کے حقوق و فرائض

Fahim Patel

By Fahim Patel

Fahim Patel is the Content Manager of guesspapers.net. A graduate from Karachi University, he has intensive experience in content production.

Comments

comments