Email This Post Email This Post
Home » Past Year Papers

فیڈرل بورڈ نہم اردو (الف) ایس ایس سی 2008

January 10, 2011
فیڈرل بورڈ نہم اردو

(حصہ اول کل نمبر (15

سوال نمبر 1 – دیے گئے الفاظ میں سے درست جواب کا انتخاب کریں۔ اور اپنا انتخاب یعنی الف/ب/ج/د۔ ہر جز کے سامنے دیے ہوئے خالی خانے میں لکھیے۔ ہر جزو کا ایک نمبر ہے۔ 12

سر سید احمد خان کے نزدیک “امید” کا ایمان سے کیا تعلق ہے؟

بہن
بیٹی
نواسی
پوتی

مضمون “ٹوکیو کی سیر” میں بیگم اختر ریاض الدین نے پانی کا سمندر تو دیکھا تھا مگر جاپان میں کیا دیکھا؟

حیوانوں کا سمندر
درندوں کا سمندر
انسانوں کا سمندر
جانوروں کا سمندر

مرزا نوروز حیدر بہادر شاہ ظفر کی سرکار سے کتنی تنخواہ پاتے تھے؟

دو سو روپے
ڈیڑھ سو روپے
پچاس روپے
ایک سو روپے

پروفیسر مرزا محمد سعید کا پہلا ناول کونسا تھا؟

یاسمین
خواب ہستی
آنگن
خدا کی بستی

مولوی عبد الحق کے نزدیک جذباتی آدمی کی زندگی کیسی ہوتی ہے؟

آسان
سہل
کٹھن
تلخ

بہزاد لکھنوی کے پاس نزر کرنے کے لیے کیا چیز تھی؟

روح
کچھ بھی نہیں
جسم و جاں
دل

نظم “تعمیر چمن” میں دیوانہ پن سے شاعر کی کیا مراد ہے؟

پاگل پن
بے وقوفی
کم عقلی
وطن سے بے لوث محبت

نظم “خدا دیکھ رہا ہے” کا شاعر کون ہے؟

تابش صدیقی
مختار صدیقی
اطہر صدیقی
نعیم صدیقی

ادا جعفری کے نزدیک جلنا کب سے چراغوں کا مقدر ہے؟

کئی سا ل سے
ازل سے
سینکڑوں سال سے
ہزاروں سال سے

میر تقی میر کی شاعری مندرجہ ذیل میں سے کس زمرے میں آتی ہے؟

مزاحیہ
سنجیدہ
نعتیہ
حمدیہ

پھر قواعد کی رو سے کیا ہے؟

حرف جار
حرف عطف
حرف اضافت
حرف شرط

لکھنے والا قواعد کی رو سے کیا ہے؟

اسم مصدر
اسم مشتق
اسم جامد
اسم نکرہ

اس نے لکھا ہوگا، فعل کی کونسی قسم ہے؟

فعل ماضی مطلق
فعل ماضی بعید
فعل ماضی شکیہ
فعل ماضی قریب

تم مت آو، کون سا فعل ہے؟

فعل مستقبل
فعل نہی
فعل امر
فعل لازم

وہ، قواعد کی رو سے کیا ہے؟

اسم موصول
اسم اشارہ
اسم ضمیر
اسم معرفہ

(حصہ دوم کل نمبر( 34

سوال نمبر 2 – نصابی کتاب کی روشنی میں مندرجہ ذیل اجزاء میں سے بارہ 12 اجزاء کے تین سے چار سطروں تک محدود جوابات لکھیں۔ 24

ہبابن الاسود کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

سر سید احمد خان کے نزدیک عقل اور امید کے دائرہ کار میں کیا فرق ہے؟

لوگ خادم خلق کی سلامتی کے لیے کیوں دیا مانگ رہے تھے؟

مرزا غالب کیسے اخلاق کے مالک تھے؟

ڈرامہ “آرام سکون” سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے؟

نظیر اکبر آبادی کی نظم “برسات” میں سے کوئی ایک منظر تحریر کیجیے۔

پنہاں ہے جو اسرار، خدا دیکھ رہا ہے: سے شاعر کی کیا مراد ہے؟

کھڑا ڈنر میں سید ضمیر جعفری نے ہمارے کس معاشرتی رویے پر طنز کیا ہے؟

کچھ آرزوئیں حسن بیاں پانے لگی ہیں: سے جمیل الدین عالی کا کیا مطلب ہے؟

گھڑا ٹوٹنا: سے عبدالطیف بھٹائی کی کیا مراد ہے؟

نظم “تعمیر چمن” کا مرکزی خیال کیا ہے؟

حضرت ام عمارہ رح نے کس طرح مردوں کے شانہ بشانہ جنگ میں حصہ لیا؟

بادشاہ ہونے کے باوجود بہادر شاہ ظفر کی غزل میں بے بسی کیوں نمایاں ہے؟

مولانا حسرت موہانی بلاوں کے ہجوم میں بھی مایوس نہیں ہوتے۔ کیوں؟

سوال نمبر 2 ب – درج ذیل سوالات میں سے کوئی سے پانچ سوالات اجزاء حل کیجیے۔ 10

جملہ بناکر تزکیر و تانیث واضح کیجیے: درویش – سہاگن

متضاد لکھیں: حسین – لطیف

مترادف لکھیں: دانش مند – عدو

مندرجہ ذیل محاورات کو جملوں میں اسطرح استعمال کیجیے کہ معنی واضح ہوجائیں: طوطی بولنا – کاغذی گھوڑے دوڑانا

قائداعظم مدبر سیاستدان تھے: کی ترکیب نحوی کیجیے۔

مقطع کی تعریف کیجیے اور ایک مثال بھی دیں۔

(حصہ سوم کل نمبر( 26

سوال نمبر 3 – مصنف، سبق اور اسکے متن کا مختصر حوالہ دیتے ہوئے کسی ایک نثر پارے کی تشریح کیجیے۔ 6

الف – باغوں میں رہتے رہتے اسے جڑی بوٹیوں کی بھی شناخت ہوگئی تھی۔ خاص کر بچوں کے علاج میں اسے بڑی مہارت تھی۔ دور دور سے لوگ اس کے پاس بچوں کے علاج کے لیے آتے تھے۔ وہ اپنے ہی باغ میں سے جڑی بوٹیاں لاکر بڑی شفقت اور غور سے ان کا علاج کرتا۔ کبھی کبھی دوسرے گاوں والے بھی اسے علاج کے لیے بلالے جاتے۔

ب – لونڈیوں کو تو بوجھ اٹھانے اور چلنے پھرنے کی عادت تھی۔ مرزا نوروز حیدر بھی وقی اور توانا تھے۔ بوجھ سر پر اٹھائے بے تکان چل رہے تھے، مگر غریب ماہ عالم کی بری حالت تھی۔ اول تو اسکے سر پر بوچھ اسکی عمر اور بساط سے زیادہ تھا، اسکے علاوہ یہ شہزادہ قدرتی طور پر نہایت نازک اور کمزور واعق ہوا تھا اس پر سونے پر سہاگہ یہ ہوا کہ ماں کے مرنے کا غم تھا۔ 6

سوال نمبر 4 – شاعر اور نظم کا حوالہ دیتے ہوئے کسی ایک نظم پارے کی تشریح کیجیے۔ 10

الف – جو سرگرم رہتی ہے ان کی ثنا میں | وہ فکر سخن، وہ زباں لے کے جاوں
بھلادوں جو کا ذب ہے رودادمیری | جو جو ہے وہی داستاں لے لے جاوں

ب – شکست جسم خاکی سے ہے پیدا | رباب روح کی تغمہ سرائی
وصال یار کی راحت پہ قربان | طریق زہدورسم پارسائی

سوال نمبر 5 – شاعر کا حوالہ دیتے ہوئے کسی ایک غزلیہ جزو کی تشریح کیجیے۔ 5

الف – مینہ تو بوچھار کا دیکھا ہے برستے تم نے | اسی انداز سے تھی اشک فشانی اس کی
بات کی طرز کو دیکھو تو کوئی جادو تھا | پر ملی خاک میں کیا سحر بیانی اس کی

ب – تھے کتنے ستارے کہ سرشام ہی ڈوبے | ہنگام سحر کتنے ہی خورشید ڈھلے ہیں
جو جھیل گئے ہنس کے کڑی دھوپ کے تیور | تاروں کی خنک چھاوں میں ہو لوگ جلے ہیں

سوال نمبر 6 – اپنے دوست کے نام خط لکھیں جس میں کسی ایسی کتاب کا تذکرہ کیجیے جسے آپ نے پڑھا اور اس نے آپ کو بہت متاثر کیا ہو۔ 5

سوال نمبر 7 – دو دوستوں کے درمیان “سفارش” کے موضوع پر مکالمہ تحریر کیجیے۔ 5

یا

مندرجہ ذیل اقتباس کو غور سے پڑھیے اور آخر میں دیے گئے جوابات اپنے الفاظ میں دیجیے۔ 5

یہ تو آپ جانتے ہیں کہ بچوں کی کئی قسمیں ہیں مثلا بلی کے بچے، فاختہ کے بچے وغیرہ مگر میری مراد صرف انسان کے بچوں سے ہے جن کی ظاہر تو کئی قسمیں ہیں، کوئی پیارا بچہ ہے اور کوئی ننھا بچہ ہے، کوئی پھول سا بچہ ہے اور کوئی چاند سا بچہ، لیکن یہ سب اس وقت تک کی باتیں ہیں جب برخودار پنگھوڑے میں سویا پڑا ہے جہاں پیدار ہونے پر بچے کے پانچوں حواس کام کرنے لگیں۔ بچے نے اس سب خطابات سے بے نیاز ہوکر ایک الارم کلاک کی شکل اختیار کرلی۔

سوالات

مصنف اس مضمون میں کس کے بچوں کا ذکر کررہا ہے؟
دنیا میں انسان کے بچوں کے علاوہ اور کس کس کے بچے ہوتے ہیں؟
بچہ کو چاند اور پھول سے تشبیہ دینے کی کیا وجہ ہے؟
بچہ بھلا اور پیارا کب معلوم ہوتا ہے؟
بچہ جب بیدار ہوجاتا ہے تو الارم کلاک کی شکل کیوں اختیار کرلیتا ہے۔

Fahim Patel

By Fahim Patel

Fahim Patel is the Content Manager of guesspapers.net. A graduate from Karachi University, he has intensive experience in content production.

Comments

comments