فیڈرل بورڈ نہم اسلامیات (لازمی) ایس ایس سی 2007
سوال نمبر 1 – دئیے گئے الفاظ میں سے درست جواب کا انتخاب کیجیے، ہر جزو کا ایک نمبر ہے۔ 15
الانفال کا مطلب کیا ہے؟
نفل نماز
مال غنیمت
روزہ
مال میراث
سورۃ الانفال میں اموال اور اولاد کو یاد کیا گیا بطور
نعمت
آزمائش
فخر
سہارا
ٰٰٰعذاب الحریق سے کیا مراد ہے؟
پانی میں ڈوبنا
بیماری
جلنے کا عذاب
پاگل پن
المعوقین سے کیا مراد ہے؟
سخاوت کرنے والے
رکاوٹ ڈالنے والے
خوشی منانے والے
افسوس کرنے والے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد ہوا کے ذریعے کی گئی۔
غزوہ بدر میں
ہجرت کے وقت
غزوہ احزاب میں
فتح مکہ کے وقت
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین کا خطاب کس سورۃ میں ملا؟
الانفال
الاحزاب
یس
الممتحنۃ
علم کا طلب کرنا ہر مسلمان پر
فرض ہے
نفل ہے
مستحب ہے
مباح ہے
وہ ہم میں سے نہیں جس نے ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کیا اور ہمارے بڑوں کا احترام نہ کیا۔ درج شدہ عبارت کیا ہے۔
حدیث
قرآن میں ہے
شیخ سعدی کا قول
فقہ
دین کی بین الاقوامیت کا تصور کس نبی کی آمد سے ملا؟
حضور صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت ابراہیم عہ
حضرت موسی عہ
حضرت لوط عہ
قرآن مجید دوسری آسمانی کتابوں کا
مترادف ہے
نگہبان ہے
رد کرنے والا
مخالف ہے
جہاد اکبر سے مراد کس کے خلاف جہاد ہے؟
نفس
کافروں
منافقوں
جہالت
سورۃ الفرقان میں دعوت تبلیغ کو کس کا درجہ دیا گیا ہے؟
رکوۃ
جہاد
نماز
محنت
قرآن مجید مِیں زکوۃ کے کتنے مصارف بیان کئے گئے ہیں؟
چھ
سات
آٹھ
نو
وضو کے کل فرائض کی تعداد کیا ہے؟
تین
چار
پانچ
چھ
عائلی زندگی سے کیا مراد ہے؟
کاروباری زندگی
خاندانی زندگی
دوستی
اقرباء پروری
سوال نمبر 2 الف – مندرجہ ذیل آیات کا با محاورہ ترجمہ کیجیے۔ 8
والذین امنوا وھاجرواوجھدوافی سبیل اللہ والذین اووا ونصرا اولئک ھم المومنون حقا ط لھم مغفرۃ ورزق کریم۔
انا عرضنا الامانۃ علی السموت والارض والجبال فابین ان یحملنھا واشفقن منھا وحملھا الانسان ط انہ کان ظلوما جھولا۔
سوال نمبر 2 ب – ذیل میں قرآنی آیات اور ان کا ترجمہ دیا گیا ہے۔ ان میں سے کوئی سے چار خط کشیدہ الفاظ کا مفہوم واضح کیجیے۔ 8
لاینھکم اللہ عن الذین لم یقاتلو فی الدین ولم یخرجو کم من دیارکم ان تبرو ھم نقسظو آالیھم ط ان اللہ یحب المقسطین۔
ترجمہ: جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور نہ تم کو تمہارے سے نکالا۔ ان کے ساتھ بھلائی اور انصاف کرنے کا سلوک کرنے سے خدا تم کو منع نہیں کرتا۔ خدا تو انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔
یسئلک الناس عن اساعۃ ط قل انما علمھا عنداللہ ط وما یدرک لعل اساعۃ تکون قریبا۔
ترجمہ: لوگ تم سے قیامت کی نسبت دریافت کرتے ہیں (کہ کب آئے گی) کہہ دو کہ اس کا علم خدا ہی کو ہے اور تمہیں کیا معلوم شاید قریب ہی آگئی ہو۔
سوال نمبر 2 ج – مختصر جوابات لکھیں۔ 12
سورۃ الاحزاب میں مسلمان عورتوں کو پردے کے سلسلے میں کیا ہدایت دی گئی ہیں اور اس کی کیا حکمتیں بیان کی گئی ہیں؟
سورۃ الانفال میں مال غنیمت کی تقسیم کے بارے میں کیا حکم دیا گیا ہے؟
سورۃ الممتحنۃ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مومن عورتوں سے کن باتوں پر بیعت لینےکو کہا گیا ہے؟
حدیث کی روشنی میں حسن اخلاق کے فضائل بیان کیجیے۔
تعم العبد کے الفاظ کس پیغمبر کے لیے استعمال ہوئے ہیں اور کیوں؟
غسل کرنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟
سوال نمبر 3 – کوئی سی دو احادیث کا ترجمہ و تشریح کرتے ہوئے واضح کیجیے کہ ان کا ہماری عملی زندگی سے کیا تعلق ہے؟ 10
خیرکم من تعلم القرآن و علمہ
ان اکمل المومنین ایمانا احسنھم خلقا
کلکم راع و کلکم مسنول عن رعیتہ
سوال نمبر 4 الف – قرآن و حدیث کی روشنی میں علم کی فضیلت بیان کیجیے۔ 4
سوال نمبر 4 ب – عائلی زندگی سے کیا مراد ہے؟ میاں اور بیوی کے فرائض بیان کیجیے۔ 6
سوال نمبر 5 – زکوۃ کے لفظی معنی اور مفہوم بتائیں نیز زکوۃ کے سماجی فوائد بیان کیجیے۔ 12
یا
مندرجہ ذیل اشارات کی روشنی میں جہاد پر جامع نوٹ لکھیں
جہاد کے معانی، محنت اور کوشش کے ہیں۔
جہاد ایک منظم کوشش کا نام ہے۔
جہاد کی کئی قسمیں ہیں مثلا جہاد بالعلم، جہاد بالمال اور جہاد بالنفس











Comments