فیڈرل بورڈ نہم اردو (ب) ایس ایس سی 2007
سوال نمبر 1 – درست جواب کا انتخاب کیجیے۔
مندرجہ ذیل قواعد کی رو سے کیا ہیں؟
نیک آدمی
اسم صفت
اسم حاصل مصدر
اسم مصدر
اسم علم
جو
اسم ضمیر
اسم معرفہ
اسم موصول
اسم صوت
کے
حرف عطف
حرف بیان
حرف اضافت
حرف ھار
آہٹ
اسم مصدر
اسم حاصل مصدر
اسم صفت
اسم جامد
لکھائی
اسم مشتق
اسم لکبر
اسم مصغر
اسم مصدر
مت کر
فعل متعدی
فعل معروف
فعل لازم
فعل نہی
غالب
تقب
تخلص
خطاب
عرف
چاقو
اسم اشارہ
اسم معرفہ
اسم نکرہ
اسم ظرف
عفت نے خط لکھا
ماضی استمراری
ماضی بعید
ماضِ مطلق
ماضی شکیہ
پاس
حرف ندا
حرف جار
حرف استفہام
حرف عطف
ندیم
تخلص
عرف
خطاب
لقب
جاتا ہے
فعل ماضی
فعل حال
فعل مستقبل
معل امر
ٹیکسلا
فعل
اسم آلہ
اسم صورت
اسم معرفہ
ہے
فعل معروف
فعل مجہول
فعل ناقص
فعل متعدی
تم کھاو
فعل مجہول
فعل لازم
فعل امر
فعل نہی
سوال نمبر 2 الف – کوئی سے چار محاورات کو جملوں میں اس طرح استعمال کیجیے کہ معنی واضح ہوجائیں۔ 8
دوڑدھوپ – ہوش گم ہونا – اوسان خطا ہونا – آفت کا پر کالا ہونا – تیوری چڑھانا
سوال نمبر 2 ب – جملے بنا کر الفاظ کی تذکیر و تانیث واضح کیجیے۔ 2
میز – حوض
سوال نمبر 2 ج – متضاد لکھیں۔ 2
دوست – مومن
سوال نمبر 2 د – مترادف لکھیں۔ 2
حیا – یقین
سوال نمبر 2 ھ – سابقہ “بے” اور “کم” سے ایک ایک لفظ بنائیں۔ 2
سوال نمبر 2 و – لاحقہ “مند” اور “خواہ” سے ایک ایک لفظ بنائیں۔ 2
سوال نمبر 2 ز – اعراب لگائیں۔ 2
اسرار – مقامر
سوال نمبر ۲ ح – واحد / جمع لکھیں۔ 2
اخبارات – مرض – شرفا
سوال نمبر 3 – کوئی سے پانچ جملے درست کیجیے۔
آپ کب واپس لوٹیں گے؟
میں نے سرگودھا جانا ہے۔
ماہ رمضان کا مہینہ بھی بیت گیا۔
وہ امتحان میں فعل ہوگیا۔
سنائیے کیا حال چال ہے؟
دو عورتیں جارہی تھی۔
سوال نمبر 4 – مندرجہ ذیل عبارت پڑھیں اور سوالات کے جوابات دیجیے۔ 10
مسلمانوں نے ہمیشہ رواداری کو اپنا شیوہ بنایا ہے لیکن جب کفروالحاد اپنا غلبہ حاصل کرنا چاہتا ہے تو مسلمان اس کے مقابلے کے لیے ڈٹ کر کھڑا ہوجاتا ہے۔ بادشاہ اکبر کی بے جارواداری اور ملکی سیاست میں ہندووں کے عمل دخل کی وجہ سے ملک میں کافرانہ طور طریقے اس قدر رائج ہوگئے تھے کہ مسلمانوں کی آزادی خود ان کے دینی معاملات میں بھی ختم ہوگئی تھی۔ جنانچہ اکبر کے آخری دور میں اسلام کی سربلندی کے لیے حضرت مجدد الف ثانی کھڑے ہوئے۔ آپ نے جہانگیر کے زمانے میں محض دین کی خاطر قید و بند کی سختیاں جھیلیں اور اسلامی قدروں کو نئے سرے سے فروغ دیا۔ ان کے اثر سے شاہ جہاں اور اس کے بعد اس کا بیٹا اورنگ زیب، دین کا خادم بنا، لیکن اورنگ زیب کے بعد ہی اس کے بیٹوں کے باہمی نفاق اور کمزوری کی وجہ سے مغلیہ سلطنت کا زوال شروع ہوگا۔ مرہٹوں اور ہندووں کے کئی گروہوں نے سر اٹھایا۔ انگریزوں نے اپنے قدم جمائے اور ملک میں انتشار پھیل گیا لیکن ایسے گئے گزرے حالات میں بھی قوم کو فروغ دینے اور اسلام کو سربلند کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ جنانچہ میسور کے سلطان حیدر علی اور اس کے بیٹے سلطان ٹیپو نے نہ صرف ہندووں اور انگریزوں کا مقابلہ کیا بلکہ افغانستان، ترکی اور پھر فرانس کو بھی اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کی لیکن ملک کے دوسرے سرداروں نے ساتھ نہیں دیا اور انہیں کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔
سوالات
مسلمانوں کا شیوہ کیا رہا ہے؟
اکبر کے دور میں کیا خرابی پیدا ہوئی؟
حضرت مجدد الف ثانی نے کن کن مغلیہ بادشاہوں کو متاثر کیا؟
سلطان حیدر علی اور سلطان ٹیپو کی کوششوں کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟
کیا دوسرے سرداروں نے حیدر علی اور ٹیپو کی مدد کی؟
سوال نمبر 5 – کسی ایک موضوع پر ڈھائی سو سے تین سو الفاظ پر مشتمل مضمون تحریر لکھیے۔ 10
الف – حب الوطنی
اشارے
حب الوطنی کا مفہوم، اہمیت اور جذبے کی صداقت
دیارغیر میں وطن کی قدر
میرا وطن پاکستان: تشکیل و تعمیر
ناقابل تسخیر قلعہ
پاکستان کے مختلف ادارے ان کا کردار اور وطن کی محبت کے تقاضے
ب – عیدین
عید، مفہوم اور اہمیت
عید الفطر- رمضان المبارک کے پس منظر میں
عیدالاضحی، حضرت ابراہیم عہ کی قربانی کے تناظر میں
عیدین کا آنکھوں دیکھا حال
عید کی حقیقی خوشیاں، محتاجوں کی امداد
سوال نمبر 6 – والد صاحب کے نام خط لکھ کر اپنی کامیابی سے مطلع کیجیے۔ 6
یا
مقامی اخبار کے مدیر کے نام خط لکھ کر اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیجیے۔
سوال نمبر 7 – اپنے اسکول کے ہیڈماسٹر صاحب کے نام چھٹی کی درخواست لکھیے۔
یا
خاوند اور بیوی کے درمیان مہنگائی کے موضوع پر مکالمہ لکھیے۔ ہر کردار کے کم از کم دس مکالمے لکھیں۔











Comments