Email This Post Email This Post
Home » Past Year Papers

فیڈرل بورڈ اردو (الف) ایس ایس سی امتحان 2007

January 5, 2011
فیڈرل بورڈ اردو 2007

(حصہ الف (کل نمبر 15

سوال نمبر ۱ – درست جواب کا انتخاب کیجیے۔

حضرت انس رضہ نے کتنے سال حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارے؟

بانچ
دس
پندرہ
بیس

حضرت عمر رضہ کی فتوحات سے کونسی وسیع سلطنتیں ٹوٹ کر عرب میں مل گئیں۔

ایران و عرب
داراوسکندر
قیصرو کسری
روم و یونان

سبق “امید کی خوشی” میں بے گناہ قیدی سے مراد کون ہیں؟

حضرت یوسف عہ
حضرت یعقوب عہ
حضرت ایوب عہ
حضرت داود عہ

مولانا الطاف حسین حالی کا آبائی وطن کونسا تھا؟

کلکتہ
بمبئی
بنارس
پانی پت

غدر کے بعد مرزا غالب کی آمدنی کتنی ہوگئی تھی؟

کچھ اوپر 150 روپے
کچھ اوپر 200 روپے
کچھ اوپر 250 روپے
کچھ اوپر 300 روپے

گورنمنٹ انگلشیہ کو دہلی کالج کا انتظام ازسرنو کس سن میں منظور ہوا؟

1838
1840
1842
1844

سبق “سفارش طلب” کے مصنف کا نام کیا ہے؟

کرنل محمد خان
سر سید احمد خان
غلام مصطفی خان
پطرس بخاری

احسان دانش نے پنجاب یونیورسٹی میں کس حیثیت سے ملازمت کرلی؟

اجسٹرار
ممتحن
کلرک
استاد

جاپان میں پھولوں کے جشن کتنے وقفے سے منعقد ہوتے ہیں؟

سہ ماہی
ششماہی
نوماہی
سالانہ

بیگم تراب علی کا ذاتی نام کیا تھا؟

فاطمہ
عشرت
بلقیس
عفت

بڑے بھائی صاحب فطرتاً کیسے واقع ہوئے تھے؟

بڑے قابل
بڑے محنتی
بڑے کاہل
بڑے لائق

شائقین ہاتھ چھوڑ چھوڑ کر تالیاں بجاتے اور کپڑے جھاڑ کر پھر کہاں چڑھ جاتے

زینوں پر
چھتوں پر
بینچوں پر
درختوں پر

نظم “خدا دیکھ رہا ہے” کے شاعر کا نام کیا ہے؟

تابش صدیقی
مختار صدیقی
تعیم صدیقی
اطہر صدیقی

ابن آدم اپنی ہی ذہانب سے پیدا کی ہوئی کن چیزوں سے پریشان ہے؟

ایجادات
تخلیقات
عجائبات
ترجیحات

ماہرالقادری کی شامل نصاب نظم مندرجہ ذیل میں سے کونسی ہے؟

رب کائنات
ادائے فرض
محسن انسانیت
رب العالمین

(حصہ دوم (کل نمبر 38

سوال نمبر 3 الف – مندرجہ ذیل سوالات کے تین سے چار سطروں تک محدود جوابات لکھیں۔ 32

محمد بن مسلمہ انصاری کون تھے؟ اور کس امر پر مامور تھے؟

صنعا سے حضرموت تک حکومت کے کن فرائض کی نشاندہی ہوتی ہے؟

مسدس حالی پر سب سے زیادہ اعتراضات کن لوگوں نے کئے اور اس کا کیا نتیجہ نکلا؟

سفارش کے جراثیم کون پھیلاتا ہے اور کیسے؟

پروفیسر غضنفر صاحب نے کاپیاں جانچنے کے لیے پنسل استعمال نہ کرنے کی کیا وجہ بتائی؟

علامہ اقبال کے اس ارشاد کی وضاحت کیجیے “مسلماں کے لیے لازم ہے کہ علم کو مسلمان کرے”۔

رتا ظاہر اور فطرتاً کیسا انسان تھا؟ اور اس کا تعلق کس شہر سے تھا؟

عالم کی موت عالم کی موت ہوتی ہے۔ وضاحت کیجیے۔

وقارانبالوی کو مچھروں کی سیاہی مائل رنگت سے کس بات کا شعبہ ہوا؟

چراغ حسن حسرت نے وزارت کو چھاچھ سے تشبیہ کیوں دی؟

غالب نے میر مہدی حسین مجروح کے نام خط میں رام پور کا تعارف کن الفاظ میں کروایا ہے۔

نظم تعمیر چمن کا مرکزی خیال تحریر کیجیے۔

حسن تکرار کسے کہتے ہیں؟ مثال سے واضح کیجیے۔

اداجعفری نے اپنی غزل میں کون سی چال کا ذکر کیا ہے؟

سبق آرام سکون یا ایثار سے کیا سبق حاصل ہوتا ہے؟

شاعر حسرت موہانی بلاوں کے ہجوم میں بھی کیوں مایوس نہیں ہوتے تھے؟

سوال نمبر 2 ب – درج ذیل الفاظ، تراکیب اور محاورات میں سے کوئی سے چھ جملوں میں استعمال کیجیے۔ 06

گرہ سے باندھ لینا
تیوری چڑھانا
وضع
شازونادر
ایکا ایکی
تانیں اڑانا
خواب راحت
راہ سوچھنا

حصہ سوم کل نمبر 22

سوال نمبر 3 – مصنف، سبق اور اس کے متن کا مختص حوالہ دیتے ہوئے کسی ایک نثر پارے کی تشریح کیجیے۔ 06

الف – اونورانی چہرے والے یقین کی اکلوتی خوبصورت بیٹی، امید! یہ خدائی روشنی تیرے ہی ساتھ ہے تو ہی ہمارے مصیبت کے وقتوں میں ہم کو تسلی دیتی ہے۔ تو ہی آڑے وقتوں میں ہماری مدد کرتی ہے۔ تیری ہی بدولت نہایت دور دراز خوشیاں ہم کو نہایت ہی پاس نظر آتی ہیں۔ تیرے ہی سہارے سے زندگی کی مشکل مشکل گھاٹیاں ہم طے کرتے ہیں۔ انسان کی تمام خوبیاں اور ساری نیکیاں تیرے ہی تابع اور تیری ہی فرمانبرداری ہیں۔

ب – جذباتی آدمی کے لیے زندگی بہت کٹھن ہوجاتی ہے۔ روز مرہ کی معمولی الجھنیں اس کے لیے سوہان روح ہوجاتی ہیں۔ یہ زندگی کے پیچ و خم ہیں۔ انہیں چارونا چار سہنا پڑتا ہے۔ اس کا ایک ہی علاج ہے کہ آدمی ان سے زیادہ متاثر نہ ہو اور اپنا کام کئے جائے۔ تم جس قدر ان باتوں پر زیادہ سوچ بجار کروگے اس قدر طبیعت کو زیادہ کوفت ہوگی اور رفتہ رفتہ زندگی تلخ ہوجائے گی اور اس اصل کام پر بھی برا اثر پڑے گا۔

سوال نمبر 4 – شاعر اور نظم کا حوالہ دیتے ہوئے کسی ایک نظم پارے کی تشریح کیجیے۔ 05

الف – چلے ہم نقد عصیاں لے کے آمرزش کے سودے کو
کہ نرخ اس جنس کا کچھ بھی نہیں رکھا گراں تو نے
اثر تیری عطاوں پر نہیں پڑتا خطاوں کا
جسے پیدا کیا اس کو دبا دیا ہے آب و ناں تونے

ب – خودی میں ڈوب جاغافل! یہ سرزندگانی ہے
نکل کر حلقہ شام و سحر سے جادواں ہوجا
گزرجابن کے سیل تندرو، کوبیاباں سے
گلستان راہ میں آئے تو جوئے نغمہ خواں ہوجا

سوال نمبر 5 – شاعرکا حوالہ دیتے ہوئے کسی ایک غزلیہ جزوکی تشریح کیجیے۔

الف – جلنا تو چراغوں کا مقدر ہے ازل سے | یہ دل کے کنول ہیں کہ بجھے ہیں جلے ہیں
تھے کتنے ستارے کہ سرشام ہی ڈوبے | ہنگام سحر کتنے ہی خورشید ڈھلے ہیں

ب – غم ہے جزوزندگی لیکن | زندگی اشک اور آہ نہیں
موت بھی زندگی میں ڈوب گئی | یہ وہ دریا ہے جس کی تھاہ نہیں

سوال نمبر 6 – کسی ایک نظم کا خلاصہ تحریر کیجیے اور شاعر کا نام بھی لکھیے۔

نمود صبح
خدا دیکھ رہا ہے

Fahim Patel

By Fahim Patel

Fahim Patel is the Content Manager of guesspapers.net. A graduate from Karachi University, he has intensive experience in content production.

Comments

comments