Email This Post Email This Post
Home » Guess Papers

بی اے سال دوم – معاشیات ۲۰۱۰ء

December 9, 2010
سوال نمبر ۱ – معاشی ترقی سے کیا مراد ہے؟ پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں بیان کیجیے اور ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز پیش کیجیے۔

سوال نمبر ۲ – پاکستان میں انسانی وسائل کی اہمیت بیان کیجیے۔ نیز انسانی وسائل کی ترقی کس طرح ممکن ہے۔ واضح کیجیے۔

سوال نمبر ۳ – متوازن اور غیر متوازن معاشی افزائش کے نظریات بیان کیجیے۔ ان میں سے آپ پاکستان جیسے ترقی پزیر ملک کے لیے کس کو ترجیح دیں گے۔ واضح کیجیے۔

سوال نمبر ۴ – بجٹ کی تعریف کیجیے۔ بجٹ کے خسارے کو کس طرح دور کیا جاسکتا ہے؟ اور حکومت پاکستان کے ذرائع آمدنی اور اخراجات کی مدت بیان کیجیے۔

سوال نمبر ۵ – پاکستان جیسے ترقی پزیر ملک کے حوالے سے گھریلو صنعتوں کے کردار کی وضاحت کیجیے۔ نیز یہ صنعت اب تک استحکام کی منزل کیونکر حاصل نہیں کرسکی؟ وضاحت کیجیے۔

سوال نمبر ۶ – کیا پاکستان افراط آبادی کا شکار ہے؟ مسئلہ آبادی کے اسباب کیا ہیں؟ کیا پاکستان میں مسئلہ آبادی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرتا ہے؟

سوال نمبر ۷ – پاکستان پست زرعی پیداوار کی وجوہات بیان کریں اور ان کو دور کرنے کے لیے اقدامات بھی تجویز کریں۔ نیز مشینی کاشت زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ وضاحت کیجیے۔

سوال نمبر ۸ ۰ – پاکستان میں صنعتی مالیات فراہم کرنے والے اندرونی اور بیرونی ذرائع کون سے ہیں؟ نیز بینک دولت پاکستان کے فرائض بیان کیجیے۔ یہ زر کی رسد کس طرح کنٹرول کرتا ہے؟

سوال نمبر ۹ – پاکستان کی معیشت کی نمایاں خصوصیات تحریر کیجیے۔ نیز معاشی ترقی کی پیمائش کیسے
کی جاتی ہے۔ وضاحت کیجیے

سوال نمبر ۱۰ – مندرجہ ذیل پر نوٹ لکھیں۔

پاکستان میں غربت کے اسباب اور اس کے سلسلے میں حکومت کے اقدامات
بے روزگاری اور اس کا علاج
ذرائع نقل و حمل کی اہمیت
نظریہ مقدار زر
پاکستان میں بیرونی تجارت کی خصوصیات
بین الاقوامی تجارت کے فوائد اور تقصانات

Fahim Patel

By Fahim Patel

Fahim Patel is the Content Manager of guesspapers.net. A graduate from Karachi University, he has intensive experience in content production.

Comments

comments