Email This Post Email This Post
Home » Guess Papers

بی اے سال اول – اردو اختیاری ۲۰۱۰ء

December 7, 2010
سوال نمبر ۱ – مندرجہ ذیل اقتباسات میں سے کسی ایک نثر پارے کی تشریح سیاق و سباق کے حوالے سے کیجیے۔

نوٹ – مندرجہ ذیل اسباق سے پیراگراف تشریح کے لیے آئیں گے۔

ابن الوقت
خطوط غالب
ترقی علم و انشاء
سپارہ دل

سوال نمبر ۲ – سر سید احمد خان کی نثر نگاری پر تبصرہ کییجیے۔

یا

سر سید احمد خان کو جدید اردو لٹریچر کا بانی کیوں کہا جاتا ہے؟ بیان کیجیے۔

سوال نمبر ۳ – سجاد حیدر یلدروم پہلے افسانہ نگار پکارے جاتے ہیں۔ ان کے افسانے کی روشنی میں ان کے اسلوب پر روشنی ڈالئے؟

سوال نمبر ۴ – مرزا غالب اردو خطوط میں ایک نئے طرز کے بانی کہے جاتے ہیں۔ ان کے خطوط کی روشنی میں اس کی وضاحت کیجیے؟

سوال نمبر ۵ – رشید احمد صدیقی اردو طنزومزاح کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وضاحت کیجیے۔

سوال نمبر ۶ – نیچرل شاعری کے حوالے سے حالی کا نظریہ تفصیل سے بیان کیجیے؟

سوال نمبر ۷ – پریم چند کی افسانہ نگاری کی خصوصیات تحریر کیجیے اور ڈپٹی نذیر احمد کی ناول نگاری پر روشنی ڈالیے۔

سوال نمبر ۸ – مولانا شبلی نعمانی ی “افاروق” پر اس طرح تبصرہ کریں کہ ان کا نقطہ نظر واضح ہوجائے۔

سوال نمبر ۹ – “سیر دوسرے درویش کی” کی روشنی میں میر امن دہلوی کے اسلوب پر روشنی ڈالیے۔

سوال نمبر ۱۰ – مندرجہ ذیل اسباق کا خلاصہ لکھیں

سرگزشت عہد گل
ابن الوقت
مجھے میرے دوستوں سے بچاو
بیرو

Fahim Patel

By Fahim Patel

Fahim Patel is the Content Manager of guesspapers.net. A graduate from Karachi University, he has intensive experience in content production.

Comments

comments